| | | | | | |

شاہین آفریدی کی شادی کے بعد پہلی پریس کانفرنس

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،کرک اگین رپورٹ

شاہین آفریدی کی شادی کے بعد پہلی پریس کانفرنس۔پاکستان سپر لیگ 8میں کل افتتاحی معرکہ میں ملتان سلطان کے خلاف میدان میں اترنے والی دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہے، آسلطانز کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر ہمارا پہلا ہدف ہو گا ۔ ملتان سٹیڈیم میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان کے کراؤڈ سے قلندرز کو بھی بھرپور سپورٹ کی توقع ہے ۔جب قلندرز میدان میں اتریں گے تو ہمارا فوکس مثبت کرکٹ کھیلنے پر رہے گا۔

میری اور میری ٹیم کے ہر کھلاڑی کی کوشش بیسٹ پرفارمنس پر ہو گی۔ اپنے انجری ایشو بارے شاہین نے کہا کہ یہ تو پارٹ آف گیم یے,میری کوشش ہوگی کہ جب بھی کھیلوں متاثر کن کارکردگی دکھاؤں۔پی ایس ایل افتتاحی میچ کیلئے تیاری کی جانیوالی پچ بارے کہا کہ یہ تو ابھی دیکھی نہیں ہے۔ویسے بھی پچ کے قدرتی رویہ کا دو دن تک تو کچھ پتہ نہیں چلتا۔امید تو ہے پچ اچھی ہوگی۔

لیگز دنیاوی مال،فتنہ ہیں،پی ایس ایل اچھی کیوں،محمد رضوان نے سب بتادیا

انہوں نے پی ایس ایل 8 میں شریک تمام ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا۔ کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے ۔شاہین آفریدی نے اپنے نکاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا لائف پارٹنر مل جائے تو زندگی اچھی گذرتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *