| | | | | |

مشن ورلڈ کپ،منزل نیوزی لینڈ،ٹکٹ کی جنگ 21 نومبر سے،پاکستان خواتین ٹیم جیتی تو کیا ہوگا

کرک اگین رپورٹ

image: INP

مردوں کی کرکٹ ٹیموں میں تنائو ہے۔ممالک کے تعلقات میں بھی سرد مہری ہے،ایسے میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو ایک ایسے چیلنج کا سامنا ہے کہ اس کی اگلی منزل نیوزی لینڈ بنے گی۔مشن ورلڈ کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے۔1 ٹیموں کا یہ ایونٹ 21 نومبر سے زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلا جائے گا،5 دسمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 10 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر گروپ سے پھر 3 ٹیمیں سپر سکس میں داخل ہونگی اور سپر سکس یکم دسمبر سے 5 تاریخ تک ہوگا،یہاں ٹاپ 3 ٹیمیں نیوزی لینڈ جانے کی اہل ہونگی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،آج 2 میچز،رات کا کڑا مقابلہ،پورا بھارت خوف میں

گروپ اے میں سری لبکا،آئرلینڈ،ویسٹ انڈیز،پاپا نیو جینی اور نیدر لینڈ۔

گروپ بی میں پاکستان،بنگلہ دیش،تھائی لینڈ،امریکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شریک ہیں۔

پاکستانی ٹیم پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ورلڈ کپ ایک روزہ ایونٹ 4 ماہ بعد مارچ،اپریل 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہوگا اور اس  کوالیفائر ایونٹ سے 3 ٹیموں نے ٹکٹ حاصل کرنا ہے۔پاکستان خواتین ٹیم کے کوالیفائی کی صورت میں خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ جانا ہوگا اور یہ ایک سوالیہ نشان ہوگا۔آئی سی سی کا ایونٹ اپنی جگہ لیکن نیوزی لینڈ نے 2 ماہ قبل پاکستان میں عین میچ کے وقت پر جس انداز میں دورہ ختم کیا،پھر وزیر اعظم پاکستان عمران کان کی کیوی ہم منصب جیسنڈا کو کی گئی فون کال نظر انداز کی گئی ،اس کےبعد سے دونوں ممالک میں شدید تنائو پایا جاتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *