| | | | |

ملتان کا آخری میچ بڑی آزمائش،جعلی ٹکٹوں سے اصلی باہر،نقلی اندر،لاٹھی چارج،احتجاج

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،کرک اگین نمائندہ خصوصی

ملتان انتظامیہ ودیگر متعلقہ ادارے جعلی وبلیک میں ٹکٹوں کی خرید وفروخت روکنے میں مکمل ناکام۔ جعلی ٹکٹوں والے اسٹیڈیم کے اندر پہنچ گئے اصلی ٹکٹوں والے باھر رلتے رھے۔متاثرین نے روڈز بلاک کردیئے،زبردست احتجاج اور نعرہ بازی۔روڈز کے ساتھ چھڑکاؤ نہ ھونے کی وجہ سے سارے میچ کے دوران روٹس اور اسٹیڈیم مسلسل گرد آلود رھے۔شائقین سراپا احتجاج بنے رہے۔رش کے باعث بس سروس بھی بند کردی گئی۔

امپائرز کی کال پر بھی ویسٹ انڈین ٹیم کا کھیلنے سے انکار،میدان سے چلے گئے

تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت کرنے والوں نے حد کردی ۔ جعلی ٹکٹیں لینے والوں کو ھدایت تھی کہ وہ رش کے ٹائم اسٹیڈیم میں داخل ھوں تاکہ ان کی ٹکٹوں کی سکیننگ ھی نہ ھو سکے اور ایسا ھی ھوا جب رش بڑھا تو عملے نے سکیننگ بند کردی جس کی وجہ سے جعلی ٹکٹوں والے ھزاروں کی تعداد میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مغرب کے بعد جب اصلی ٹکٹوں والے اسٹیڈیم پہنچے تو انہیں اندر داخلے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔کئی ٹکٹوں والے دھکم پیل کے بعد انتظامیہ کو کوستے ھوئے واپس چلے گئے۔

دوسری طرف ٹکٹوں کی بلیک میں سیل کا سلسلہ بھی عروج پر رھا ۔بلیک میلرز کھلے عام شائقین کو لوٹتے رہے۔ روڈز اور اسٹیڈیم کے اندر وباھر چھڑکاؤ نہ ھونے کی وجہ سے سارے میچ میں میں گرد اڑتی رھی جب آندھی آئی تو فضا شدید گرد آلود ہو گئی۔آندھی ختم ہو نے کے بعد بھی اسٹیڈیم و روٹس مسلسل گرد آلود رھے جس سے شائقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *