| | |

ویسٹ انڈیز نے انگلش کھلاڑیوں کو دن بھر تھکا مارا،برتری کی جانب گامزن

انٹیگا،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ویسٹ انڈیز نے انگلش کھلاڑیوں کو دن بھر تھکا مارا،برتری کی جانب گامزن۔انگلش کرکٹ ٹیم کی بدقسمتی کا سلسلہ طول پکڑتا جارہا ہے۔گزشتہ سال بھر میں ٹیسٹ کرکٹ کی ناکامی لگتا ہے کہ اس سال بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہے۔انٹیگا میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز اسے ویسٹ انڈیز کے باقی ماندہ کھلاڑی آئوٹ کرتے دن گزر گیا۔پھر بھی پوچھل پھنس گئی۔

پہلا ٹیسٹ،دوسرا روز،انگلش ٹیم کو پھر معمولی لمحات کی خوشی،لمبی پریشانی

ویسٹ انڈیز نے کھیل کے خاتمہ تک 9 وکٹ پر373 اسکور بنالئے تھے،اسے 62 رنزکی اہم سبقت حاصل ہے۔تیسرے دن کی اہم بات یہ تھی کہ نکروما بونیر دیوار چین بنے رہے،انہوں نے شاندار سنچری ضرور اسکور لی لیکن سست بلے بازی میں بھی بازی لے گئے۔وہ355 بالز پر 123 رنزکرکے آئوٹ ہونے والے 9 ویں کھلاڑی بنے۔جیسن ہولڈر نے 119 بالز پر 45 کی اننگ کھیلی۔جوشا ڈی سلوا نے88 بالز پر32 رنزبنائے۔کریگ اوور ٹون اور بین سٹوکس نے 2،2 آئوٹ کئے۔

ویسٹ انڈیز نے دن کا آغاز 4 وکٹ پر 202 رنزکے ساتھ کیا تھا،دن بھر کے قریب 90 اوورز کا کھیل ہوا۔میزبان ٹیم نے 5 وکٹ کھوکر 171 رنزبنائے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگ میں 311 اسکور کرسکی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *