| | | | | | |

ویسٹ انڈیز 3 عشروں سے سری لنکا میں سنگل فتح کے لئے ترس گیا،آج سے پہلا ٹیسٹ

گالے،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ،ویسٹ انڈیز کو نئی پچ پر پہلے بال کرنے کافائدہ ہوسکتا،سری لنکا چوتھی اننگ میں اسپنرز کے ساتھ مہمان بیٹرز پر اٹیک کا ۔پلان بنا چکا ہے

یہ ایک ناقابل یقین بات ہوگی۔نئیجنریشن کے لئے ضروری ہے کہ وہ جان لیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم قریب 30 سال سے سری لنکا میں ایک بھی ٹیسٹ میچ جیت نہیں سکی ہے۔3 عشروں کا مطلب 90 کی دہائی کے 7 سال بھی ہیں۔1993 سے 2000 تک کیریبین سائیڈ دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتی تھی۔اس کے باوجود ان کی بد قسمتی ہے ایسا گھن چکر ہے کہ وہ سری لنکا مین فتحیاب نہیں ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ بھی ڈھاکا روانہ،سیریز نہایت اہم،منزل فائنل کی ٹکٹ

اس دوران بہت کچھ ایسا ہوا کہ اس کے ہوتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی جیت یقینی تھی۔مثال کے طور پر برائن لارا نےایک سیریز میں 688 اسکور بناڈالے،اس میں لارا کی ٹرپل سنچری تھی۔اسی طرح ایک میچ میں کرس گیل نے بھی ٹرپل سنچری بنائی۔میچ جیتنے کے لئے ان میں سےا یک بات ہی کافی تھی۔پھر بھی کالی آندھی آئی لینڈرزکے جزیروں کو اپنے حصار میں نہ باندھ سکی۔

اب یہی بات دیکھ لیں کہ 1993 سے 2021 اگیا ۔کم وپیش 28 سال سے زائد کا عرصہ ہے۔ویسٹ انڈیز نے اس دوران سری لنکا میں جو 11 ٹیسٹ میچزکھیلے ہیں۔7 میں شکست ہوئی ہے۔4 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔

ایسے میں بڑا ہی دلچسپ سوال یہ ہے کہ کیا ویسٹ انڈیز کی موجودہ ٹیم اس ناکامی کے گھن چکر سے آزاد ہوسکے گی۔اوپر سے مکی آرتھر کا بطور ہیڈ کوچ یہ آئی لینڈرز کے ساتھ آخری امتحان بھی ہے،نتیجہ میں سری لنکن پلیئرز فتح کے لئے زیادہ ہی پرجوش ہونگے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021 سے 2023 میں میزبان ملک کی یہ پہلی اور مہمان ٹیم کی دوسری سیریز ہے۔کیریبین سائیڈ اپنے ملک میں پاکستان کے خلاف اگست کی سیریز میں ایک میچ جیت کر 12 پوائنٹس بناچکی ہے۔سری لنکا کا کھاتہ ابھی اوپن ہونا ہے۔

گالے کی پچ کلیئر ہے۔یہ بات طے ہے کہ اسپنرز کو مدد دے گی۔بارش کا امکان ہر روز ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *