| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کو ٹاس ہارنے کے باوجود بعد میں بیٹنگ مل گئی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کی وسل بج اٹھی ہے۔ٹاس ہوگیا ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم اور افغان کپتان محمد نبی نے میچ سے قبل  ایسا مظاہرہ کیا ہے کہ میچ میں کسی بھی قسم کی گرما گرمی نہ ہو اور ساتھ میں کرکٹ فینز بھی اعتماد کے ساتھ میچ دیکھیں۔کسی قسم کی خرابی واقع نہ ہو۔

ٹاس بنگلہ دیش کا ہوگیا،میچ کس کا،ہارنے والی ٹیم ورلڈ کپ سے فارغ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کمبی نیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔وہی ٹیم میدان میں اتاری گئی ہے جس نے نیوزی لینڈ اور بھارت کو شکست دی تھی۔

بابر اعظم 2 بار ٹاس  جیت چکے تھے۔دونوں بار پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کی تھی۔افغان ٹیم کے پاس کوالٹی اسپنرز ہیں،اس لئے اچھے مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے۔کمال یہ ہوا ہے کہ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔اس طرح پاکستانی ٹیم اپنے پلان کے مطابق پہلے فیلڈنگ ہی کرے گی،بعد میں اسے بیٹنگ ملے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *