| | | | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021کے ریکارڈز،بیٹنگ میں پاکستان کا غلبہ،بائولنگ میں بہت پیچھے،حیران کن

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image ICC

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ2021 میں ٹاپ اسکورر بننے کے لئے پاکستان کے 2 پلیئرز بدستور ریس میں شامل ہیں۔بابر اعظم فی الحال سب بیٹرز سے اوپر ہیں۔انگلینڈ کے جوس بٹلر ان کے قریب ترین ہیں۔ان کے علاوہ تیسرے ،چوتھے،پانچویں مجموعی ٹاپ اسکور ایونٹ سے باہر ہیں۔چھٹے نمبر پر موجود محمد رضوان بدستور ریس کاحصہ ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اب تک 5 میچز میں 4 ہاف سنچریز کی مدد سے 264 رنزکے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔انگلینڈ کےجوس بٹلر1 سنچری اور 1 ففٹی کے ساتھ 240 رنزبناکر ان کے قریبی حریف ہیں اور ٹائٹل جیتنے کی امیدوار ٹیموں میں شامل ہیں۔سری لنکا کے اسالانکا231 اسکور،نمیبیا کے ڈیوڈ ویزا 227 اور سری لنکا کے221 رنز کرگئے ہیں لیکن ان پر فل اسٹاپ لگا ہے۔پاکستان کے محمد رضوان ان کے بعد 200 سے اوپر رنز کرنے والے آخری بیٹر ہیں۔وہ اب تک 214 اسکور بناچکے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان نے ایک اور میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑدیا

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 194 رنزکرکے اپنے ملک کے ٹاپ اسکورر بنے،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر187 اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل176 اسکور کے ساتھ ریس میں ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں اب تک ایک ہی سنچری بنی ہے۔انگلینڈ کے جوس بٹلر نے سری لنکا کے خلاف یکم نومبر کو شارجہ میں تھری فیگر اننگ کھیلی۔انہوں نے101 ناٹ آئوٹ اسکور بنائے،یہ ایونٹ کا اب تک کا بہترین انفرادی اسکور بھی ہے۔اس ایونٹ میں زیادہ ففٹیز کا ریکارڈ گرین کیپس کے کپتان بابر اعظم کو حاصل ہے۔،وہ5 میچزمیں 4 ففٹیز مکمل کرچکے ہیں۔کوئی اور ابھی 4 ہاف سنچریز تک نہیں پہنچا۔بھارت کے کے ایل راہول اور سری لنکا کے نشانکا کی 3،3 ففٹیز ہیں لیکن وہ اب اتنی ہی رہیں گی،باقی تمام ہٹرز کی 2 ففٹیز سے اوپر نہیں ہیں۔

انگلینڈ کے جوس بٹلر 13 چھکوں کے ساتھ پہلے اورڈیوڈ ویزا 11 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔شعیب ملک 9 اور محمد رضوان،آصف علی7 چھکوں کے ساتھ نیچے ہیں۔ایک اننگ میں زیادہ چھکے 7 نیوی بیٹر مارٹن گپٹل کے ہیں،انہوں نےسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلی گئی56 بالز پر 93 کی اننگ کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔

ٹی 20 تاریخ میں سٹرائیک ریٹ کو بڑی فوقیت حاصل ہے،اس ایونٹ کی کسی ایک اننگ میں یہ اعزاز پاکستان کے 2 پلیئرز کو حاصل ہے کہ وہ سے اوپر ہیں۔افغانستان کے خلاف آصف علی کی7 بالز پر 25 رنزکی اننگ کا سٹرائیک ریٹ357 ہت۔شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 18 بالز پر 54 کی اننگ کھیلی۔ان کا سٹرائیک ریٹ 300 رہا،وہ اس باب میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں بائولنگ کا میدان دیکھا جائےتو بہترین پیس اٹیک رکھنے والے پاکستانی گیند باز بہت پیچھے ہیں۔حارث رئوف 8 اور شاہین شاہ آفریدی 6 وکٹ کے ساتھ  لسٹ میں بہت نیچے ہیں۔سری لنکا کے ہاسارنگا ڈی سلوا 8 میچز میں 16 وکٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے ایڈم زمپا،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور بنگلہ دیش کےشکیب الحسن 11،11 وکٹ کے ساتھ اگلے 3 نمبرز پر ہیں۔

ایونٹ کی بہترین انفرادی بائولنگ کا سہرا بھی آسٹریلیا کے کیمپ کو جاتا ہے،اس کے اسپنر ایڈم زمپا بنگلہ دیش کے خلاف 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 5 وکٹیں لے چکے ہیں۔افغانستان کےمجیب الرحمان  سکاٹ لینڈ کے خلاف 5 وکٹ 20 رنزکے اندر اڑاچکے ہیں۔پاکستان کے لئے حارث رئوف کا ایک اننگ میں زیادہ وکٹ لینےکا اعزاز 4 وکٹ کی شکل میں ہے،انہوں نے کیویز کے خلاف اس کے لئے 22 رنز دیئے تھے۔،

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *