| | | | | |

تیز پچ،بندے گریں،خون نکلے،بچے تب ہی فاسٹ بائولر بنیں گے،شعیب اختررمیز پر برہم،مطالبہ کرڈالا

کراچی،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ

تیز پچ،بندے گریں،خون نکلے،بچے تب ہی فاسٹ بائولر بنیں گے،شعیب اختررمیز پر برہم،مطالبہ کرڈالا۔سب کو مبارک ہو،ہم دوسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئے،خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کی سیریز کی کامیاب میزبانی کررہا ہے،انگلینڈ نے 2 بار آنا ہے،بڑا فائدہ ہوگا۔

کراچی ٹیسٹ پر پوری دنیا کی نگاہیں،رمیز راجہ ،برطانوی ہائی کمشنر میچ میں گم،عامر سہیل کو کچھ یاد آگیا

شعیب اختر نے پی سی بی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اتنی تھکی ہوئی پچز بنائی ہیں کہ میچ دیکھ کر نیند آجاتی ہے۔اتنا تاریخی ٹور تھا،اتنی تھکی پچز بناکر کیا ثابت کیا،شاہین کے ہوتے ہوئے کیا ڈر تھا،میرے ہوتے ہوئے بھی ایسا کرتے تھے۔

انضمام نے مطالبہ کیا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ کی پچ فاسٹ بنائیں،زیادہ سے زیادہ ہارجائیں گے،مقابلہ تو کریں گے نا،ایک بار بھارت کی ٹیم آئی تھی،ایسی پچز بنیں،500 اسکور بن رہے ہیں۔سہواگ 300 بناگیا،میچ جیتنے کی طرف توجہ نہیں،تھکی وکٹیں بنادیتے ہیں۔

باوقار مقابلہ سے عزت میں اضافہ،کپتان کا ایک اور موقف درست،پاک آسٹریلین کھلاڑی ہوٹل میں گھل مل گئے

شعیب اختر نے رمیز راجہ کو کہا ہے کہ آپ چیئرمین پی سی بی ہیں،گریٹ پچزبنائیں،رضوان ایسے سپرسٹار ہیں کہ ان کو دیکھ کر بچے بابر اعظم بننے کی کوشش کریں گے۔تیز وکٹیں بنائیں گے،بندے نیچے گریں گے،خون نکلے گا تو لوگ متوجہ ہونگے،تب ہی فاسٹ بائولرز نکلیں گے۔بچے پیسرز بنیں گے۔

پیٹ کمنز نے پاکستان کو فالو آن نہ کروانے اور نہ جیتنے کا راز بتادیا

شعیب اختر نے شکوہ کیا ہے کہ صبح کے پہلے سیشن مین تھوڑا تیز کھیل جاتے تو میچ جیت جاتے،پاکستان کو جیت کے لئے کھیلنا چاہئے،ایسی اننگز سے بچے سپر اسٹار بنتے ہیں۔بابر اور رضوان نے کلاس دکھائی،یہ سب اچھی نیت کی بات ہے۔اچھی نیت کا پھل یہی ہوتا ہے۔

میں نے شین وارن سے ایک بار بات کی،انہوں نے بھی نیت کی بات کی تھی،رضوان کی نیت بہت اچھی ہے۔اللہ پاک اسے دیئے جارہا ہے۔سکیورٹی اہلکاروں کی خوشی ہے کہ  انہوں نے کمال کام کیا،آسٹریلین جیتے تو نہیں مگر تھکے ہیں،رمیز راجہ کو کریڈٹ جاتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *