| | | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان نے ایک اور میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑدیا

کرک اگین خاص رپورٹ

AP Photo

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا اعزاز،بھارت کو ایک اور میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔قومی ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات حاصل کرنے میں بھارت سمیت بڑی ٹیموں سے آگے نکل گئی ہے۔اس کے مقابل فائنل کی تینوں امیدوار ٹیمیں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی پیچھے ہوگئی ہیں۔پاکستان نے یہ اعزاز رواں ایونٹ میں اپنے نام کیا ہے۔

انشا اللہ ٹرافی پاکستان آرہی ہے،ٹیم اور قوم کو کس کی نوید

ورلڈ ٹی 20 کپ 2007 سے کھیلا جارہا ہے۔14 سالوں میں یہ 7 واں ایدیشن تھا،اس کے مجموعی میچزمیں پاکستان فتوحات میں بھارت سمیت مذکورہ تینوں ٹیموں سے آگے نکل نگل گیا ہے۔سیمی فائنل سے قبل تک گرین کیپس کی کامیابیوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔بھارت 23 فتوحات کے ساتھ اس سے پیچھے ہوگیا ہے۔ایک ملک سری لنکا 27 کامیابیوں کے ساتھ آگے ہے۔

بھارتی ٹیم کی فتوحات 23 ہیں۔آسٹریلیا کی 20 جب کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے 19،19 فتوحات اپنے کھاتے میں ڈالی ہیں۔جنوبی افریقا کی 22 کامیابیاں ہیں ،وہ فائنل 4 سے باہر ہے۔گرین کیپس نے اگر اگلے دونوں ناک آئوٹ میچز جیت لئے تو اس کی کامیابیوں کی تعداد 26 ہوجائے گی۔

ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ میں زیادہ میچز کا اعزاز بھی سری لنکا کے پاس ہے،اس نے 43 مقابلوں میں قسمت آزامئی کی ہے۔پاکستان نے 39 میچزمیں شرکت کی جو دوسری بڑی تعداد ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *