| | | | |

پاکستانی اور انگلش کھلاڑی بنے میزبان،مہمان،شان مسعود کا شاندار استقبال

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی بنے ایک دوسرے کے مہمان،کھلی گپ شپ۔ہنسی مذاق،بیٹ اور بائولنگ کے رازواسرار کے ساتھ  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لبیک اللہم لبیک کی صدائیں۔شان مسعود کو مبارکبادیں،ساتھ میں گلے ملنے والے قریبی دوست دکھائی دیئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ملاقات خاصی دلچسپ اور دیکھنے لائق تھی۔ایلکس ہیلز تو آصف علی سے یہ جاننے کے متمنی تھے کہ وہ خاص چھکے کیسے لگائے،ان کی نگاہ میں گزشتہ سال کے ورلڈ ٹی 20 کپ میچز تھے،جن میں آصف علی نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف پاکستان کو اپنے چھکوں سے فتح دلوادی تھی۔اس موقع پر ایلکس ہیلز نے آصف علی کی نقل بھی اتاری۔اتنے میں شان مسعود قریب آئے تو ہیلز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈیوڈ میلان بھی اس میں شامل تھے۔اسپن بائولنگ پر بھی بات ہوئی۔انگلش کپتان جوس بٹلر کے ساتھ پاکستانی ٹیم میں شامل نئے پلیئرز نے ملاقات کی،بٹلر نے پوچھا کہ کیا کوئی ٹینشن ہے یا جلد بازی ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز،مہمان کوچ پریکٹس کرواتے خود زخمی

وہ منظر قابل دید تھا جب پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے انگلش اسپنر عادل رشید سے ملتے ہی لبیک اللہم لبیک کی صدالگائی،ایسا انہوں نے 2 سے 3 بار کیا،پھرعادل رشید ان سے پرجوش انداز میں گلے ملے،انگلینڈ کے نائب کپتان معین علی بھی ثقلین سے گلے ملے اور پرجوش انداز میں ایک دوسرے کے لئے کلمات کہے۔عادل رشید اس سال حج کرکے آئے تھے،اس لئے ان  کے لئے یہ استقبالیہ کلمات تھے۔

یہی نہیں پھر معین علی عادل رشید اور ثقلین مشتاق کے ساتھ پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی اسی انداز میں ملے اور کھلی گپ شپ کی۔

انگلش کائونٹی میں اس سال رنزکے انبار لگانے والے شان مسعود کو پوری انگلش ٹیم رشک کے انداز میں دیکھ رہی تھی،کیوں نہ دیکھتی،ان کے ملک میں غیر ملکی کھلاڑی ڈنل سنچریز کی سیریز کھیل آیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ انگلش کھلاڑی،بیٹر،نائب کپتان معین علی ان کے بیٹ پر تحقیق میں لگے تھے۔تعریف بھی کررہے تھے اور جستجو بھی تھی کیسے اتنے اسکور بنارہے ہیں۔

پاکستان،انگلینڈ ٹی 20 بیٹنگ ریکارڈز،رضوان اور بابر کے پاس مورگن کو سرکرنے کا موقع

پاکستانی کھلاڑیوں نے 17 سال بعد انگلینڈ ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی ظاہر کی،شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لئے نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے پلیئرز کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔20 ستمبر کو 7 میچزکی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ  کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *