| | | | |

پاکستان سپر لیگ کا انوکھا میچ،دونوں کپتان ہی غصہ میں آگئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

پاکستان سپر لیگ 7کے میچ میں دونوں کپتان غصہ میں آگئے۔اہم ترین مقابلہ میں جب پشاور زلمی نے اننگ شروع کی تو کراچی کنگز کی ٹیم دبائو میں تھی۔جب اوپننگ شراکت50 رنز سے اوپر چلی گئی تو کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم دبائو میں آگئے۔نتیجہ میں ایک موقع پر جب فیلڈر نے اوور تھرو پر اسکور دیا تو بابر اعظم غصہ میں آگئے۔فیلڈر کو نہایت غصہ میں دیکھ کر انہیں دماغ استعمال کرنے کا کہا ۔ہاتھوں سے دماغ کی جانب اشارہ کیا۔گھورتے اور غصے میں انہوں  نے فیلڈرکو سکسن سے فیلڈ کرنے کا کہا۔

پی ایس ایل 7،بابر کا پہلا ٹاس،اب اولین فتح کی تلاش

دوسری اننگ میں بابر اعظم جب سیٹ ہوکر بیٹنگ کررہے تھے تو پشاور زلمی کے فیلڈرز بھی آپے سے باہر تھے،کبھی چوکے لگوارہے تھے تو کبھی کیچ ڈراپ کررہے تھے،ایک موقع پر زلمی کے کپتان وہاب ریاض شدید غصہ میں آگئے،فیلڈرز کو گھورنا شروع کردیا۔

پی ایس ایل 7 کے میچزکا دبائو غالب آتا جارہا ہے۔نتیجہ میں کپتان بھی اس کے اثر کے نیچے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *