پاکستان مسلسل دوسرے میچ میں آسٹریلیا سے شکست سے بچ گیا
| | | |

پاکستان مسلسل دوسرے میچ میں آسٹریلیا سے شکست سے بچ گیا

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

اگر یہ کہیں کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں شکست سے بچ گئی ت چونکادینے والی بات ہوگی،مردوں کی ٹیم تو کبھی جیتا نہیں کرتی،مشکل ہی ہوتا ہے کہ  پے درپے میچزمیں شکست سے بچ جائے،اگر مقابلہ خواتین ٹیموں کا ہوتو اورحیران کن بات ہوگی۔ایسا ہوگیا ہے۔ڈبلن میں جاری 3 ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز میں پاکستان آسٹریلیا کے خلاف پھر شکست سے بچ گیا۔

صرف 4 گیندوں نے پاکستان کو یوینی شکست سے بچالیا ہے۔معاملہ یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم  پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 8 وکٹ پر صرف 94 ہی اسکور کرسکی۔کپتان بسمعہ معروف نے سب سے زیادہ 32 رنزکئے۔

جواب میں آسٹریلین ویمنز ٹیم نے 4 اوورز اور 2  بالز پر بناکسی نقصان کے 28 اسکور ہی بنائے تھے کہ بارش نے آلیا،اس کے بعد میچ ممکن نہ ہوسکا۔امپائرز نے نورزلٹ کہہ کر دونوں ٹیموں کو 2،2 پوائنٹس دے دیئے۔اگر 4 بالز اور ہوجاتیں تو 5 اوورز پر ڈک ورتھ لوئس لاگو ہوجاتا۔آسٹریلیا فاتح قرار پاتا۔

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ میں جیت گئی

اس سے قبل اسی سیریز میں پاکستان اور آسٹریلیا کا ابتدائی میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔اب ٹیبل پر آسٹریلیا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔آئرش ٹیم کا صفر پوائنٹ ہے۔کل اتوار کو پاکستان اور آئرلینڈ 3 ملکی سیریز  کا آخری میچ کھیلیں گی۔پاکستان جیت گیا تو آسٹریلیا کے برابر پوائنٹس تو ہوجائیں گے لیکن آسٹریلیا بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے چیمپئن قرار پائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *