| | | | |

پشاور زلمی آئوٹ کلاس،ملتان سلطانز پی ایس ایل 7 کے پلے آف میں پہنچ گئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی،اس نے پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 57 رنز سےآئوٹ کلاس کردیا،ایونٹ میں مسلسل 5 ویں جیت،ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی برقرار رہا۔

رضوان اور ٹم ڈیوڈ کا زلمی پر لاٹھی چارج،ملتان کے 222 رنز

ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی ٹیم 223 رنزکے بھاری بھرکم ہدف کے تعاقب میں زمین بوس ہوگئی۔ ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 165 رنز تک ہی محدود ہوئی۔بنیادی وجہ سلطانز کے پیسرز اورا سپنر کی تباہ کن بائولنگ تھی،خاص کر شاہ نواز دھانی نے قیامت ڈھادی۔

کامران اکمل 10،حیدر علی24،حضرۃ اللہ زازائی 43،شعیب ملک 11،ردر فرڈ 2 اورعثمان قادر 12 کرسکے،کپتان وہاب ریاض بھی 2 کے مہمان بنے۔بین کٹنگ نے کچھ مزاحمت کی،ٹیم کو اوورز مکمل ہونے سے قبل آئوٹ ہونے سے بچالیا۔کٹنگ 52 پر ناٹ آئوٹ آئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہ نواز دھانی نے 41 رنز دے کر 3 اور عمران طاہر نے صرف 25 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس ہارنے اور دعوت ملنے پر 3 وکٹ پر 222 اسکور کئے تھے۔محمد رضوان نے سب سے زیادہ 82 رنزبنائے۔بین کٹنگ نے19 بالز پر 51 اور خوشدل شاہ نے صرف 7 بالز پر 21 کی دھواں دھار اننگز کھیلیں۔

کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں ملتان سلطانز نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ فاتح ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور آلراؤنڈر ٹم ڈیوڈ کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم 223 رنز کےتعاقب میں8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بناسکی۔ آلراؤنڈر بین کٹنگ اور اوپنر حضرت اللہ ززائی کے علاوہ پشاور زلمی کا کوئی بھی بیٹر ملتان سلطانز کے باؤلرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا ۔

بین کٹنگ نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ حضرت اللہ ززائی نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز اسکور کیے۔

شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز نے کپتان محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ کی شاندار بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔

شان مسعود کے ہمراہ 85 رنز کی شراکت سے اننگز کا آغاز کرنے والے کپتان محمد رضوان نے 53 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی بدولت 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شان مسعود 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اختتامی اوورز میں ٹم ڈیوڈ نے چھکوں کی برسات کر کے ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار پہنچادیا۔ انہوں نے 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ بھی تین چھکے لگا کر 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شعیب ملک، عثمان قادر اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *