| | | | |

پی سی بی سے نکلنے کے بعد سرفراز اور مکی آرتھر کے رابطے،تعریفیں

ڈربی،کرک اگین رپورٹ

پی سی بی سے نکلنے کے بعد سرفراز اور مکی آرتھر کے رابطے،تعریفیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر میں ملاقات ہوگئی ہے۔اس موقع یویادگار بناتے وقت سرفراز نے نہ صرف تصویر شیئر کی بلکہ ڈربی میں مکی آرتھر کی کوچنگ میں کھیلنے والی ٹیم ڈربی شائر کا میچ بھی دیکھا،اتفاق سے انہوں نے شان مسعود کی سنچری دیکھی،لائیو انداز میں شیئر بھی کی ہے۔

شان مسعود نے قومی سلیکٹرز کے انگلینڈ میں ورنٹ نکال دیئے،ایک اور سنچری

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کوچ کے ساتھ ملنا اچھا لگا ہے۔کیا ہی شاندار آدمی ہیں۔میری ان کے ساتھ بہت سی یادیں ہیں،مجھے ان کو دوبارہ دیکھنا اچھا لگا ہے۔

مکی آرتھر بھی پیچھے نہیں رہے۔انہوں نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بہت اچھا لگا کپتان کو دوبارہ دیکھنا،تم ایک شاندار کپتان تھے،

اس طرح پی سی بی کے انڈر رہنے والے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اس موقع پر ایک دوسرے کے خوب گن گائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *