| | | | | | | | |

ڈرا سیریز کا خسارہ،پاکستان ٹیبل پر کھسک گیا

 

 

گال،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد قومی ٹیم واپس نمبر 5 پر آگئی ہے۔سیریز سے قبل اس کا چوتھا نمبر تھا۔

کرک اگین نے میچ سے ایک روز قبل متوقع پوزیشن بتادی تھی۔اتوار 24 جولائی سے شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ دونوں ٹیموں کے لئے نہایت اہی اہم تھا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریس میں جانے کے لئے پاکستان کی کامیابی اہم تھی جو نہ ہوسکی۔ادھر میچ سے قبل چھٹے نمبر پر موجود سسر لنکا شکست کی صورت میں فائنل ریس سے باہر ہوسکتا تھا لیکن اس نے جیت کے ساتھ واپسی تیسری پوزیشن جھپٹ لی۔

دوسرے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کا منظر یہ بنا ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کی سابقہ پوزیشن کے مطابق جنوبی افریقا پہلے،آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔پاکستان کی پوزیشن 58.33 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ تیسری تھی۔پاکستان نےا گر سری لنکا کو یہ میچ ہرادیتا تو ایک جانب سیریز جیت جاتا۔دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں ٹیبل شرح  63.88 فیصد شرح کے ساتھ بہتر انداز میں تیسرے نمبر پر آجاتا ۔

دوسرے ٹیسٹ کے بعد چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کا منظر کیاہوگا

اب چونکہ شکست ہوگئی ہے اس میں پاکستان کے لئے خراب پوزیشن ہوگئی ہے۔وہ پانچویں نمبر پر واپس آگیا ہے،اس سیریز سے قبل پوائنٹس فیصد شرح کے فرق سے وہ بھارت سے تھوڑا بہتر چوتھے نمبر پر تھا۔

سری لنکا یہ میچ جیت کر چھٹے سے  تیسرے نمبرپر جمپ کرگیا ہے۔اس کی پوائنٹس شرح  53.33 فیصد ہوچکی۔

بھارت 52 فیصد سے زائد کے ساتھ چوتھے اور پاکستان 51.85 کے ساتھ 5 ویں نمبر پر گرا۔
سیریز ڈرا بھی پاکستان کو مہنگی پڑی ہے۔

گال میں پاکستان آخری روز 246 رنز سے ہارگیا۔2 میچز کی سیریز 1-1 سے ڈرا کھیلی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *