| | | |

دوسرا ون ڈے آج،پاکستان بیٹنگ کی ناکامی کا دوسرا حملہ برداشت کرسکےگا

ہمبنٹوٹا،کرک اگین رپورٹ

دوسرا ون ڈے آج،پاکستان بیٹنگ کی ناکامی کا دوسرا حملہ برداشت کرسکےگا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ایک جانب اسپنرز اٹیک۔پاکستانی بیٹنگ فلاپ۔دوسری جانب سے پیس اٹیک۔افغان بیٹنگ تباہ۔دونوں سائیڈز پر ایک ایک پرابلم واضح ہوا۔اس کے حل کی کوشش میں دونوں ٹیمیں پاکستان بمقابلہ افغانستان دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے آج ہمبنٹوٹا میں اتریں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایک یا 2 بار بارش کا امکان ہے لیکن میچ کا زیادہ ترحصہ بہتر موسم میں ہوگا۔

پہلے ون ڈے انٹرنشینل میچ میں پاکستان نے 201 پر ڈھیر ہوکر بھی 142 رنزکی جیت اپنے نام کی تھی لیکن یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ ہمیشہ قلیل اسکور میں جیت ممکن نہیں ہوتی۔اس بار بھی اگر افغان گیندبازوں نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو قابو کیا تو اس کی بیٹنگ لائن ٹرائیکا پیسرز سے فائٹ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپ سیٹ کرسکتی ہے۔

ورلڈکپ 2023 وارم اپ میچز کا شیڈول جاری،پاکستان کے 2 تگڑے مقابلے

پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی ممکن ہے۔ مہمان ٹیم محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز کوکھلاکر کچھ تبدیل کیاجاسکتا ہے۔ایشیا کپ سے پہلے صرف دو میچ باقی ہیں، پاکستان کے پاس اپنی بہترین الیون ترتیب دینے کا موقع ہے۔ بھاری فتح کے مارجن کے باوجود افغانستان کے اسپنرز کے خلاف ان کی بیٹنگ اچھی نہیں رہی۔ اس کے باوجود  بیٹنگ لائن اپ زیادہ تر اسی طرح برقرار رہنے کی توقع ہے۔ایشیا کپ میں اونچی ڑان کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو باوقار جیت کی ضرورت ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی سائیڈ آج کا میچ جیت کر شاید ابھی نمبر ون نہ بن سکے لیکن اسے آج کے ساتھ آخری میچ بھی جیتنا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *