| | | | |

ملتان میں بھی کرکٹ پر کورونا حملہ،ایک کا ٹیسٹ مثبت،باہر ہوگیا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،نمائندہ خصوصی

کرک اگین نے آج ہی لکھا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیموں کو بڑا محتاظ ہونا پڑے گا،اس لئے کہ بھارت میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کا میچ سے قبل کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا،وہ باہر ہوگئے،اسی طرح آج صبح انگلینڈ میں کیوی  کپتان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا۔وہ آج سے شروع ہونے والے ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوسکے،اس لئے ملتان میں موجود پاک،ویسٹ انڈین ٹیموں کو نہایت احتیاط کرنی ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

بریکنگ نیوز،کپتان کا کووڈ ٹیسٹ مٹبت،آج کے میچ سے آئوٹ

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر بھی کورونا کاحملہ ہوگیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں  نکروم بونیر آج جمعہ کے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔وہ اگلے میچ سے بھی باہر ہیں اور باقی ایام ملتان کے مقامی ہوٹل میں گزاررہے ہیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم گزشتہ سال کراچی میں اسی مسئلہ کے سبب دورہ ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوگئی تھی،اس کے نتیجہ میں اس وقت ایک روزہ سیریز ملتوی کی گئی جو  اس ماہ جون کی گرمی میں ملتان میں کھیلی جارہی ہے۔

پاکستانی دورے پر ویسٹ انڈین کیمپ میں اس وقت 15 کھلاڑی موجود ہیں،اس لئے باقی ماندہ آخری میچ کو کوئی خطرہ نہیں جو اتوار کوکھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *