| | | | | |

پہلا اوور کیوں کیا،بعد میں اوورز کیوں نہ ملے،ایسا حلیہ کیوں،شعیب ملک نے سارے راز بتادیئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان سپر لیگ 7 میں شعیب ملک مختلف روپ میں نظر آئے،پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف 9 رنزکی جیت کے بعد  پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ لینے والے زلمی کے آل رائونڈر شعیب ملک نے 2 باتوں کی وضاحت کردی ہے۔

پہلا اوور کیوں کیا،بعد میں اوورز کیوں نہ ملے،ایسا حلیہ کیوں،شعیب ملک نے سارے راز بتادیئے۔پہلی بات تو بڑی اہم تھی کہ انہوں نے  اننگ میں صرف ایک ہی اوور کیوں کروایا،پھر اننگ کا پہلا اوور ان کو کیوں دیاگیا۔

شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ہمیں علم تھا کہ شرجیل خان نہایت ہی خطرناک بیٹر ہیں،کپتان وہاب ریاض نے مجھے کہا کہ اسے شکار کرنا چاہئے اور پہلا اوور اگر تم کرو گے تو بہتر ہوگا۔میں نے اس چیلنج کو قبول کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کا انوکھا میچ،دونوں کپتان ہی غصہ میں آگئے

شعیب ملک نے بتایا کہ پھر میں نے شرجیل کو آئوٹ کردیا،وہ بناکوئی رنز بنائے حیدر علی کو کیچ دے گئے،شاید میرا کام کتم ہوگیا تھا،میری ضرورت نہیں پڑی،اس لئے ایک اوور تک کیا۔

دوسرا کلین شیو ہونے کے بعد انہوں نے اپنے چہرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ دیکھیں میں اس وقت پہلے سے زیادہ بلکہ بہت زیادہ ینگ لگ رہا ہوں۔

شعیب ملک نے پہلے اپنی اننگ میں سب سے زیادہ 52 رنز کئے،صرف 22 بالز کھیلیں۔اس کے بعد سنگل اوور میں 2 رنز دے کربڑی وکٹ لی،پھر 2 اہم ترین کیچز بھی پکڑے،مین آف دی میچ رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *