لندن۔کرک اگین رپورٹ ۔
ٹی 20 رینکنگ میں بڑا الٹ پھیر،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے انگلینڈ نے بھارت کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے اور بھارت کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ انگلینڈ نے یہ کامیابی سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی حالیہ ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت حاصل کی ہے۔
کرکٹ کی دنیا سے بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انگلینڈ نے سری لنکا کو تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔ انگلینڈ نے یہ سیریز تین صفر (3-0) سے اپنے نام کی۔ سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے انتہائی باوقار اور یکطرفہ جیت حاصل کی۔ اس میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ نے یہ آسان ہدف انتہائی تیزی سے کھیلتے ہوئے محض 10 اوورز میں پورا کر لیا اور 7 وکٹوں سے بڑی جیت اپنے نام کی۔اس بڑی جیت کا انگلینڈ کو رینکنگ میں بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ہیری بروک نے سال 2024 میں انگلش ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی۔ سری لنکا کے خلاف کھیلا گیا یہ میچ بطور کپتان ان کا 26 واں میچ تھا، اور یہ ان کی 23 ویں کامیابی ہے۔ ہیری بروک کا بطور کپتان یہ ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔اس کامیابی کے بعد بھارت رینکنگ میں پیچھے چلا گیا ہے اور انگلینڈ ایک بار پھر ٹی 20 کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون بن گیا ہے۔ ہوم سیزن کے آخری دنوں میں انگلش ٹیم کی طرف سے شائقین اور اوورسیز ٹیم کے لیے یہ ایک بہت بڑی اور اچھی خبر ہے۔
