ملتان،کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے ملتان پہنچ گئی ہے۔ملتان ایئر پورٹ پر سخت سکیورٹی میں مہمان کھلاڑیوں کو باہر لایا گیا،اس کے بعد اس سے بھی زیادہ سخت سکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا ہے۔
ملتان کی تپش،پاکستانی کرکٹرز کا پکا انتظام
مقامی ہوٹل پہنچنے پر انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔کھلاڑی فوری طور پر اپنے کمروں میں چلے گئے ہیں۔ملتان میں جہاں ٹیمیں قیہام پذیر ہیں،اس کے چاروں جانب ایک میل تک کرفیو کا سماں ہے۔آمدورفت معطل ہے۔
ادھر پاکستانی ٹیم پریکٹس کے لئے آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم پہنچے گی۔ان کے لئے بھی لانگ روٹ پر ایسا ہی سکیورٹی چیک اپ ہوگا۔