| | | | | |

بھارت سے ہارکےبعد شان مسعود پھر کامیاب،شاداب کی ناکامی جاری

ڈربی،کرک اگین رپورٹ

انگلش کائونٹی کے اہم ایونٹ ٹی 20 بلاسٹ کے میچ میں شان مسعود کی ٹیم ڈربی شائر پھر جیت گئی،2 روز قبل بھارت سے ہارنے والی ٹیم اپنی جیسی ٹیم کے خلاف پھر تگڑی نکلی،کپتان شان مسعود اس بار جلد آئوٹ نہیں ہوئے۔نتیجہ میں باقی پلیئرز بھی چھائے رہے۔

بھارت سے ہارکےبعد شان مسعود پھر کامیاب،شاداب کی ناکامی جاری۔ڈربی میں کھیلے گئے میچ میں ڈرہم نے 5 وکٹ پر193 اسکور بنائے۔کپتان شان مسعود جواب میں 28 بالز پر 31 رنزکی کھیل گئے۔ان کے ساتھی کھلاڑی وین میڈیسن نے اصل کمال کیا،انہوں نے47 بالز پر 100 رنزبنائے۔ڈربی شائر نے بڑا ہدف 5 بالز قبل 5 وکٹ پر پورا کرکے 5 وکٹ سے جیت لیا۔

شان مسعود بھارت کے سامنے آگئے لیکن

یارک شائر کو شاداب خان کا فائدہ نہیں ہورہا،ان کے ہوتے ہوئے مسلسل ناکامیاں ہیں۔لیسٹر شائر نے پہلے 7 وکٹ پر 211 اسکور بناڈالے۔اس میں شاداب خان کو بھی مار پڑی۔4 اوورز میں 48 رنز دے گئے۔صرف ایک وکٹ لے سکے۔جواب میں یارک شائر ٹیم9 وکٹ پر 159 اسکور ہی کرسکی۔شان مسعود بیٹنگ میں بھی فلاپ گئے اور صرف 6 ہی رنزکرسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *