| | | | |

ایشیا کپ،کولمبو سے اچھی خبر،پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے ممکنہ نتائج،فائنل کس کا

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ،کولمبو سے اچھی خبر،پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے ممکنہ نتائج،فائنل کس کا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ بھارت۔ایشیا کپ ۔سپر 4۔سری لنکا۔کولمبو سے ابھی بھی تازہ ترین موسم اپ ڈیٹ یہ ہے کہ اس وقت موسم کلیئر ہے۔دھوپ بھی نکلی ہے۔بادل آسمان پر موجود ہیں لیکن  گہرے بادل نہیں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج 81 فیصد بارش کی پیش گوئی ہے لیکن  ابھی موسم بہتر ہے۔صبح ایک گھنٹہ ہلکی بارش ہوئی تھی۔

پاکستان اور بھارت میچ کی اہمیت کے پیش نظر سابق کپتان وسیم اکرم سمیت اہم کرکٹرزوسیاسی شخصیات گاہے بگاہے موسم کی اپ ڈیٹ دے رہے ہیں۔وسیم اکرم نے تو ایک موقع پر کہا ہے کہ میں موسم بتانے والا ککڑ بن گیا ہوں۔امید ظاہر کی ہے کہ ٓٓج میچ ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سے جڑے 2 اہم لوگ کولمبو کسینو کا دورہ کرتے پکڑے گئے

صورتحال یہ ہے کہ میچ وقت پر شروع ہوسکتا ہے۔بھارت اپنی نامکمل اننگ کے 25 ویں اوورسے شروعات کرے گا،یوں اننگ عام میچ کے وقت سے قبل مکمل ہوگی۔پاکستان کو بھی کم سے کم بیس اوورز مل سکتے ہیں،جس میں ہدف بڑا ہوگا۔

میچ کے ممکنہ نتائج

میچ مکمل ہوا تو پاکستان کو پچاس اوورز مل جائیں گے لیکن اگر بھارت نے اننگ مکمل کرلی اور پاکستان نے بھی اوورز کھیل ڈالے اور بارش ہوئی تو دستیاب وقت میں پاکستان کے اوورز کم ہوجائیں گے اور اگر اتفاق سے کل والے وقت پر بارش ہوئی تو اس وقت تک بھارت اگر اپنی اننگ مکمل کرگیا تو پاکستانی اننگ کو رات مقامی ووقت کے مطابق ساڑھے دس بجے تک بیس اوورز سے کم نہیں کیاجاسکے گا،ورنہ ایسے وقت بارش ہوئی کہ پاکستان نے بیس اوورز سے زائد کھیل ڈالے تو پھر انتظار ضرور ہوگا کہ بارش رکے ،میچ کلیئر ہو لیکن اگر اتنی بارش ہوگئی یا میدان اتنا خراب ہوا کہ امپائرز کو لگا کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا تو چونکہ پاکستان کے بیس اوورز مکمل  ہوچکے ہونگے تو میچ کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر پوگا۔اس کا مبلب ہے کہ پاکستان کو اپنی اننگ کے شروع کے اوورز میں نیٹ رن ریٹ 9 کے قریب رکھنا پڑے گا۔

میچ 34 اوورز فی اننگ کرتے پھر بارش،امپائر نے کیپ دے ماری

پاکستان بمقابلہ بھارت میچ بارش کی نذر ہوا تو کیا ہوگا۔ایک ایک پوائنٹ اور پاکستان کے 2 میچز کے بعد 3 پوائنٹس ہونگے،بھارت کا ایک میچ کے بعد ایک ہوگا۔پاکستان نے اگر سری لنکا کو ہرادیا تو پاکستان فائنل میں ہوگا۔بھارت کو فائنل کیئے اپنے دونوں میچز میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کو ہرانا ہوگا۔اگر پاکستان اپنا اگلا میچ سری لنکا سے ہارگیا تو 3 پوائنٹس پر اختتام ہوگا۔سری لنکا کے 4 پوائنٹس ہونگے۔ایسے میں بھارت  کے پاس موقع ہوگا کہ وہ بنگلہ دیش کو بہتر نیٹ رن ریٹ پر ہرائے،پھر سری لنکا سے ایسے ہارے کہ اس کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے اوپر ہو سری لنکا اور بھارت ایشیا کپ فائنل کھیلیں گے۔بھارت اگر سری لنکا سے ہارگیا توپھر پاکستان اور سری لنکا فائنل کھیلیں گے۔سری لنکا پاکستان اور بھارت دونوں سے ہارا تو  پاکستان بمقابلہ بھارت فائنل ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *