| | | |

ایشیا کپ،پاکستان کا آج سری لنکا سے سیمی فائنل پڑگیا،3 باتیں نہایت تشویشناک

عمران عثمانی

ایشیا کپ،پاکستان کا آج سری لنکا سے سیمی فائنل پڑگیا،3 باتیں نہایت تشویشناک۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان بمقابلہ سری لنکا،ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ۔بمقام کولمبو۔حالیہ عرصے میں پاکستان گزشتہ 8 ایک روزہ میچز سری لنکا سے مسلسل جیت چکا ہے۔ماضی کی اوور آل باہمی ون ڈے ہسٹری میں بھی برتری ہے۔ایشیا کپ 23 کے اہم ترین میچ میں کیا پاکستان اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھ سکے گا یاپھر ایشیا کپ کی 39 سالہ تاریخ غالب رہے گی،سری لنکا کا 11 بار سب سے زیادہ مرتبہ ایشیا کپ فائنل کھیلنے کا ریکارڈ بہتر ہوتا اور اوپر جائے گا۔ایشیا کپ کی 4 دہائیوں کے 15 ایڈیشن کی تاریخ یہ ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کبھی فائنل نہیں کھیلے تو کیا اس پر یہ ریت ٹوٹے گی یا یہ غلبہ سب کچھ بہالے جائے گا۔

پاکستان اور بھارت ایشیا کپ فائنل کبھی کیوں نہیں کھیلے،تجارتی حوالہ سے لے کر دنیا کی توجہ کیلئے ضروری ہوتے بھی یہ غیر ضروری بنا رہا۔کہتے ہیں کہ تاریخ غالب ہوتی ہے اور سبقت رکھتی ہے تو کیا ہمیشہ کی طرح اس کا غلبہ رہے گا؟میرا خیال ہے کہ زیادہ تر یہی امکان ہے،اس لئے کہ بہت کچھ چل رہا ہے۔3 باتیں نہایت تشویشناک ہیں۔ایشیا کپ ہسٹری ہے۔ایشیا کپ تاریخ ہے اور ایشیا کپ کہانی ہے،سب کچھ غالب ہے۔اوپر سے پاکستان کے 11 میں سے 5 کھلاڑی تبدیل ہوگئے ہیں۔پیسرز کا اٹیک ٹوٹ گیا ہے۔ایک  حیران کن بات اور بھی ہے کہ گزشتہ 2 میچز میں کولمبو میں اسپبرز کا غلبہ ہے اور کلاسییکل ہے۔بھارت اور سری لنکا دونوں ہی ثابت کرچکے،مگر پاکستان ٹیم منیجمنٹ یہ ماننے کوتیار ہی نہیں،اس لئے کہ زخمی ہونے والے حارث رئوف اور نسیم شاہ کی جگہ پاکستان سے دونوں ہی فاسٹ بائولرز منگوائے گئے ہیں۔زمان خان ٹیم جوان کرچکے،آج کا میچ کھیلیں گے،شاہ نواز دھانی صبح پہنچ جائیں گے لیکن میچ نہیں کھیلیں گے۔پاکستان کی 11 رکنی ٹیم ایک بار پھر فائنل ہے۔اسپنر محمد نوازکی انٹری ہے،ان سمیت پہلے ہی کوئی اسپن اسپیشلسٹ نہیں ہے۔اوپر سے ٹیم منیجمنٹ نے بھی منگوانا گوارا نہیں کئے،ان کو بھی زمان خان اور دھانی یاد آئے۔آخری بات موسم کی ہے کہ میچ متاثر ہوگا،اس سے ردھم ٹوٹے گا،اوورز کم ہوئے تو مزید مشکلات ہونگی۔میچ بے نتیجہ رہنے کی ٹینشن الگ سے ہوگی۔اگر ایسا ہوا تو کھیل ختم،وطن واپسی ہوگی۔

پاکستان ٹیم منیجمنٹ کی سوچ،کھلاڑیوں کی سلیکشن اور موسمی حالات چغلی کھارہے ہیں،اوپر سے روایات اور خوف کے اثرات بھی ہے،اس لئے آج کے سیمی فائنل میں وہ زیادہ فیورٹ نہیں ہیں لیکن چونکہ کرکٹ ہے اور اس میں کچھ بھی ممکن ہے ،تو امید ہر ایک کو ہے کہ پاکستان جیتے اور بھارت سے فائنل سیٹ ہو،پھر جمعہ  اور ہفتہ اس کا خوب شور ہو،اتوار کو میدان لگ جائے۔

ایشیا کپ،سری لنکا میچ،پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں

پاکستان کوبیس سالہ اسپنر ڈینتھ ویلاج کاسامنا ہوگا،مشکل ہوگی۔ٹاس اہم ہے۔ٹاس والی ٹیم  پہلے بائولنگ کی بجائے بیٹنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔،بارش کی پیش گوئی ہے اور کافی زیادہ ہے لیکن کچھ کھیل بھی ممکن ہوگا۔پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے۔فخرزمان باہر ہوچکے ہیں۔میچ اڑھائی بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *