| | | | | | |

نیا ٹوئسٹ،بابراعظم سے زبردستی میسج کروایا گیا،افغان فیلڈر نے اپنے وکٹ کیپر کو زخمی کردیا

 

 

پونے،کولکتہ،کراچی،کرک اگین رپورٹ

نیا ٹوئسٹ۔بابر اعظم سے زبردستی وٹس ایپ میسج کروائے جانے کا انکشاف۔ادھر آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں افغانستان کے فیلڈر نے تھرو کرکے اپنے ہی وکٹ کیپر کی انگلی زخمی کردی۔کیپر میدان بدر۔

ناقابل یقین کرکٹ واقعات پیش آرہے ہیں۔پونے میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم میچ جاری ہے۔سری لنکا نے 1 وکٹ پر 50 سے زائد رنز بنائے ہیں۔اننگ کے آغاز میں

افغانستان کے وکٹ کیپر اکرام علی خیل سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے میچ کے دوران غیر متوقع انجری کی وجہ سے خود کو سائیڈ لائن کرنے پر مجبور۔ علی خیل کی دائیں چھوٹی انگلی میں چوٹ لگی۔ سوجن کو کم کرنے کے لیے اس انگلی پر کافی مقدار میں آئسنگ کی گئی ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب سری لنکا کے کپتان کرونارتنے نے نرم ہاتھوں سے گیند کو کورز کے بائیں طرف دھکیل دیا اور فوری سنگل کے لیے روانہ ہوئے۔

نسانکا، نان اسٹرائیکر جواب دینے میں تھوڑا سا سست تھے جس پرفیلڈر رحمت شاہ کو اسٹرائیکر کے آخر میں اسٹمپ پر تھرو پر مجبور کیا۔ سٹمپ کے پیچھے علی خیل نے تھرو پکڑنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کی انگلیوں کے سرے پر لگی جس کی وجہ سے وہ درد محسوس کر رہے تھے۔انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔
ادھر سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی نیوز پر قائم ہوں کہ بابر اعظم کے متعدد میسجز اور فون کال کے چوابات پی سی بی چیئرمین نے نہیں دیئے۔اس کے بعد جب یہ واقعات لیک ہوئے تو بابر اعظم کو مجبور کیا گیا کہ ہم ایک سوال بھیجیں گے۔آپ نے یہ جواب لکھنا ہے اور پھر پاکستان کے کپتان کو مجبور کرکے یہ جواب دینا پڑا۔
بابر اعظم کا جواب بعد میں پلاننگ کے تحت مبینہ طور پر پی سی بی سی ای او سے چیئرمین ذکا اشرف نے لے کر میڈیا پر چلوایا۔
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا نے یہ بات اس کے حق میں پکڑی ہے کہ بابر اعظم کو آنے والا میسج 5 بجکر 19 منٹ پر تھا جو سیکنڈز میں بابر نے پڑھ بھی لیا،اسی سیکنڈز میں جواب بھی دے دیا۔پڑھنے،سمجھنے اور جواب لکھنے اور فارورڈ کرنے میں 1 منٹ بھی کیسے تبدیل نہیں ہوسکا۔اس سے لگتا ہے کہ یہ پہلے سے پلان تھا اور حکم تھا۔
بابر اعظم ورلڈ کپ کے لئے بھارت میں موجود ہیں۔اتنے فارغ ہیں کہ سیکنڈز میں موبائل اٹھاتے،میسج کھولتے،پڑھتے اور جواب دیتے ہیں کہ منٹ تک نہیں بدلتا۔
سوچنے کی بات تو ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *