| | | | | | |

کرکٹ ورلڈ کپ ،آسٹریلیا کی پہلی جیت،پاکستان کیلئے سائرن،سری لنکا کی شکست ہیٹ ٹرک

 

 

لکھنؤ ،کرک اگین رپورٹ

 

آئی سی سی ورلڈ کپ میں سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا بیدار ہوگیا۔تیسرے میچ میں جاکر پہلی جیت۔1996 ورلڈ کپ چیمپئن سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر 2023 ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھول دیا۔یوں پاکستان کے خلاف جمعہ کے میچ سے قبل یہ جیت اس کے لیے مفید اور بابر اعظم الیون کیلئے سائرن ہے۔

لکھنؤ میں 210 رنز کے تعاقب میں ایک موقع پر شروع میں اس کے 2 بیٹرز ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کھو دیئے۔وارنر 11 اور سمتھ صفر پر گئے۔اس کے بعد 81 پر مچل مارش بھی 52 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے۔سری لنکا میچ میں پھر واپس نہ آسکا۔لبوشین کے 40 پر جانے کے بعد جوس انگلس اور گلین میکسویل نے چارج لے لیا۔دونوں ہدف کے پاس آگئے۔192 کے اسکور پر جوش انگلس 58 رنز بناکر وکٹ دے گئے ۔

آسٹریلیا نے ہدف 36 ویں اوور میں 215 اسکور کرکے 5 وکٹ کی جیت حاصل کی ۔

  1. میکسویل۔31پر ناقابل شکست رہے۔
    اس سے قبل سری لنکا 125 رنز کی اوپننگ شراکت اور 1 وکٹ پر 157 تک جاکر بھی 9 وکٹیں 52 رنز میں گنواگیا۔اس کی وجہ بظاہر 30 منٹ کی بارش بنی۔اس سے پچ خراب ہوئی۔اسپنر ایڈم زمپا نے 4 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *