لاہور 5 اکتوبر، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز پاکستان کرکٹ بورڈ اور مڈل سیکس کاؤنٹی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔ اس یادداشت پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کے علاوہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ اور پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے بھی شرکت کی۔ اس ایم او یو کے تحت پی سی بی اور مڈل سیکس کاؤنٹی مشترکہ طور پر ایک ٹی ٹین لیگ کا آغاز کریں گے جس میں دونوں کی برابر شراکت ہوگی…
Author: admin
احمد آباد،کرک اگین رپورٹ کرکٹ ورلڈکپ 2023،دفاعی چیمپئن انگلینڈ 282 اسکور تک محدود۔کرکٹ ورلڈکپ 2023،دفاعی چیمپئن انگلینڈ پورے اوورز تو کھیل گیا لیکن،۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی بیٹنگ لائن آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پہلے میچ میں ایکسپوز ہوگئی ہے۔گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے اسے اوورز میں آئوٹ کردیا ہے۔اب سوال اٹھنے لگاہے کہ 2019 ورلڈکپ فائنل کی طرح کہیں سپر اوور تو نہیں آنے والا لیکن بے فکر رہیں،اب کوئی بائونڈری کی گنتی نہیں کرے گا۔سپر اوور پر سپر اوور پڑے گا،اگر ضرورت ہوئی۔ انضمام…
حیدرآباد ( انڈیا ) ،کرک اگین رپورٹ انضمام الحق پاکستانی ٹیم کے اندر پہنچ گئے،کوچ کی طرح سٹنگ،پاکستانکا تاریخی میچ آگیا،بابر اعظم پرعزم۔پاکستان 1987 کے بعد پہلی بار حیدرآباد دکن میں انٹرنیشنل میچ کھیلے گا،بابر اعظم پرعزم۔پاکستانی شائقین جس لمحے کا شدت سے انتظار کررہے تھے وہ آن پہنچا ہے جب جمعہ کے روز پاکستانی کرکٹ ٹیم انڈیا میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہالینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ حیدرآباد آنے کے بعد سے پاکستانی ٹیم نے جو سات برس بعد انڈیا آئی ہے ٹریننگ سیشنز…
احمد آباد ،کرک اگین رپورٹ خالی اسٹیڈیم ،آئی سی سی اور بھارت ایکسپوز،پاک بھارت میچ کی بڑی پیش گوئی ساتھ احمد آباد کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں 13 ویں ورلڈکپ کا پہلا میچ رکھ کر آئی سی سی اور بھارت نے اپنا مذاق بنوالیا۔اوپر سے افتتاحی تقریب گول کرکے اپنے ہی فینز سمیت دنیا بھر کو حیراں کیا ہے۔ پہلا میچ شروع ہونے کے 60 منٹ بعد تک بھی گنتی کے شائقین موجود تھے۔بھاں بھاں کرتا اسٹیڈیم میزبانوں کیلئے سوالیہ نشان چھوڑ رہا ہے۔ یہ کسی ایسوسی ایٹ ٹیم یا کسی عام ٹیم کا میچ نہیں۔گزشتہ ورلڈ کپ…
احمد آباد:کرک اگین رپورٹ کرکٹ ورلڈکپ 2023 شروع،احمد آباد میں پہلے میچ کا ٹاس ہوگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز اور کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی کے 13 ویں ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔آج جمعرات 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں نریندرا مودی اسٹیڈیم میں اترچکی ہیں اور اس کے لئے ٹاس بھی ہوگیا ہے۔دنیا کے بہترین کھلاڑی ون ڈے کرکٹ کے سب سے بڑے اعزاز کیلئے آج سے جنگ لڑیں گے۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا یہ وہ ایونٹ ہے کہ جس کا چیمپئن بننا خوب ہوتا ہے۔اس…
لاہور،کرک اگین رپورٹ عمران خان کی سالگرہ،پی سی بی نے ایک نہیں 2 پوسٹ شیئرکردیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان عمران خان کو ان کی سالگرہ کے روز یاد کرلیا۔سوشل میڈیا کی ویب ایکس ٹوئٹر پر اس نے اوپر تلے 2 پوسٹ کی ہیں۔پہلی پوسٹ میں لکھا ہے کہ https://pbs.twimg.com/media/F7pbxf9bQAA7E3_?format=jpg&name=small عمران خان۔88ٹیسٹ میں 3,807 رنز اور 362 وکٹیں ون ڈے میچ 175 میں 3,709 رنز اور 182 وکٹیں کرکٹ ورلڈکپ 1992 کے فاتح کپتان پی سی بی ہال آف فیم کے رکن عمران خان کو سالگرہ مبارک https://twitter.com/i/status/1709784202068267183 دوسری پوسٹ میں عمران خان کی آل رائونڈ پرفارمنس میں سے ایک…
کرک اگین رپورٹ ٹیم میں جذباتیت،بحث بھی ہوتی،آئی پی ایل والوں سے رابطے ہیں،شک کرنے والے ہر جگہ،پاکستانی ہیڈ کوچ کے انکشافات۔اس سے پہلے کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا جنون بولنے لگا،آج پہلے روز بھارت میں تو ہر جانب اس کے رنگ بکھرے ہیں لیکن ساتھ میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں بھی۔ایسے میں گوگل نے اپنا ڈوڈل بھی اس میں پیش کردیا،کرکٹ کی علامتی ویڈیو ٹائپ نشان دیا ہے۔ پاکستان کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ سب سے بڑا فرق موجودہ ٹیم کی عمر کا ہے،…
ورلڈکپ کہانی سلورجوبلی ایڈیشن،عمران عثمانی کی کتاب کا 7 واں ایڈیشن ہے،اس سے 28 ویں قسط پیش خدمت ہے۔ ورلڈ کپ کے بہترین بیٹسمین، بہترین باؤلرز، بہترین سپنرز بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کرکٹ تاریخ کے واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ تاریخ میں 2 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں، دوسرے نمبر پر موجود رکی پونٹنگ کا ان سے 500 رنز کے قریب کا فاصلہ ہے، دونوں کا کیرئیر ختم ہے، چنانچہ عصر حاضر میں موجود پلیئرز تک 2 ہزار رنز کے سنگ ِ میل کو عبور کرنا بڑا چیلنج ہے اور کسی کے لئے…
کرک اگین رپورٹ عجب اتفاق،ورلڈکپ 2023 کے آغازکے دن عمران خان کی سالگرہ،کپتان پھر تذکروں میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان 71 برس کے ہوگئے۔ان کی 71 ویں سالگرہ جیل کی کال کوٹھری میں آئی ہے۔پاکستان کے وہ لوگ جوکرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور کرکٹ سے لگائو رکھتے ہیں۔وہ ان کی سالگرہ پہلے سے کہیں زیادہ دھوم دھام سے منارہے ہیں۔ یہ ایک براتفاق ہے کہ ان کی سالگرہ جس روز آئی،اس روز وہ جیل میں ہیں لیکن دوسرا حسن اتفاق یہ ہے کہ ان کی سالگرہ کے روز…
عمران عثمانی کرکٹ ورلڈکپ 2023،پہلا میچ 5اکتوبر کو،کسی کو یاد ہے،1996 ورلڈکپ کا پہلا میچ احمد آباد ہی میں کس کا ہوا،کون جیتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کسی کو یاد ہے،آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا آغاز وہاں اور ویسے ہی ہوریا ہے جیسا کہ چھٹے ورلڈکپ 1996 کا ہوا تھا۔،مقام احمد آباد ہی تھا،اسٹیڈیم گجرات کرکٹ اسٹیڈیم تھا۔اس ایونٹ کا آغاز ڈرامائی تھا۔14 فروری 1996 کو کھیلاگیا یہ میچ نیوزی لینڈ نے11 رنز سے جیت لیا تھا۔میچ کا ٹاس انگلینڈ جیتا تھا لیکن اس کا فیصلہ درست نہ رہا تھا۔ ورلڈکپ کہانی،کیویز مقدر کے ستاروں کا…
احمد آباد ،کرک اگین رپورٹ کیا ہے یہ یار،سوال پر روہت شرما برہم،بابر اعظم ہنس پڑے،انگلش کپتان پریشان ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر اوور بھی برابری پر ختم ہوا۔ لیکن انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو چیمپئن قرار دیا جا سکتا تھا۔ آپ کے خیال میں کیا ہونا چاہیے تھا؟ یہ سوال روہت شرما سے ہوا ۔ روہت شرما، جنہوں نے صحافی کی بات کو متجسس انداز میں سنا، سوال کے آخر میں جھک گئے۔ اس کے بعد وہ یہ کہتے ہوئے ہنس پڑے کہ اس طرح کے معاملات…
احمد آباد ،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی ورلڈ کپ میں شامل تمام 10 کپتانوں کے خاص پوز بن گئے۔آئی سی سی نے فوٹیج جاری کردی ہیں۔ دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتانوں کو کھڑا اور بٹھاکر رنگ برنگے تصورات قائم کئے گئے ہیں۔ انگلش کپتان جوس بٹلر اور پاکستان کپتان بابر اعظم کو وسط میں کھڑا کیا گیا ہے۔دونوں نے گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کھیلا تھا۔ ایک ٹرافی اور 10 امیدوار ہیں۔سب کی توجہ ہے۔سب ممالک کی خواہش ہے کہ وہ جیتے۔ ایونٹ کا ایڈیشن 13 واں ہے۔اس کا آغاز کل سے ہوگا۔ انگلش ٹیم کیلئے بھی…