کراچی،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا ہے۔نیشنل بنک ایرینا میں کھیلے گئے سیریزکے تیسرے ٹیسٹ میں مسلسل شکست کے بعد بابر اعظم الیون وائٹ واش ہوئی ہے۔پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں پہلی بار قومی ٹیم اپنے ہوم گرائونڈز میں کسی بھی ٹیم کے خلاف اس ہزیمت سے دوچار ہوئی۔انگلینڈ ایساکرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ساتھ میں اس نے اپنی عوام کو کرکٹ کرسمس کا تحفہ دیا ہے۔ اظہر علی خواہش کے باوجود 100 ٹیسٹ کیوں نہ کھیل سکے،پردہ اٹھادیا منگل کی صبح میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم نے 167 رنزکے تعاقب میں 112…
Author: admin
کراچی،کرک اگین رپورٹ کیریئر کے میچزکی سنچری ایک خواب ہوا کرتاہے،میں نے بھی دیکھاتھا اور اب قریب آکر یہ سب ممکن بھی لگ رہا تھا لیکن اچانک ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لیناپڑی۔یہ سوچا سمجھا منصوبہ نہیں تھا،اس کی کچھ وجوہات ہوئی ہیں۔کیریئر کے97 ویں ٹیسٹ کی 180 ویں اننگ میں صفر کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے نکلنے والے اظہر علی نے کچھ باتیں واضح اشاروں میں کردی ہیں۔ پاکستان کے لئے2010 میں ڈیبیو کرنے والے سابق کپتان کہتے ہیں کہ کیریئر میں کئی نشیب وفراز آئے۔2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرپل سنچری،میلبرن میں ڈبل سنچری،2017 کی چیمپئنز ٹرافی بڑے کارنامے…
ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ بگ بیش لیگ کے میچ میں شاداب خان کے کیچ کے چرچے،ایونٹ کا خوبصورت کیچ بن گیا ۔ پاکستان کے آل رائونڈر نے ہوبارٹ ہریکنز کی نمائندگی کی اور پرتھ سکارچر کے بیٹر ایروں ہارڈیر کا کی۔ اپنی ہی بال پر لیا۔ ان کی ٹیم ہوبارٹ نے 8 وکٹ پر 172 اسکور کیا۔شاداب نے 17 بالز پر 22 رنز بنائے۔بعد میں اپنی ٹیم کی 8 رنز کی جیت میں بائولنگ کے ساتھ حصہ ڈالا۔4 اوورز میں صرف 22 رنز دیئے ۔ایک وکٹ لی۔
کراچی ،کرک اگین رپورٹ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے کھلاڑی سعود شکیل کو پریس کانفرنس میں بھیج دیا گیا،ڈیبیو سیریز میں قریب بابر اعظم جتنے اسکور کرنے والے بیٹر نے اس تاثر کو مسترد کیا ہے کہ شکست کے آثار دیکھ کر کسی سینئر کی بجائے میرا سامنے آنا سافٹ ہدف تھا،انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایسا نہیں سوچتے۔انگلینڈ کے خلاف بدقسمت رہے۔کوئی بھی بیٹر سیٹ ہوکر 50 کرکے آئوٹ ہونا نہیں چاہتا،جو ہوا غلط ہوا،ہم سیکھ رہے ہیں،انگلینڈ والے اپنے اسٹائل سے کھیل رہے ہیں،ان کو لگتا ہے کہ ایگریسو اسٹائل اچھا ہے لیکن ہم…
کراچی ،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ نے میچ 3 دن میں ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کی،لیکن وقت کی کمی اور ڈھلتے سورج نے فتح کی شعائیں ایک رات کے لئے مدھم کردیں۔ ہدف 167 تھا۔17 اوورز کا کھیل ممکن ہوا۔انگلینڈ نے ساڑھے 6 سے زائد کی اوسط سے بیٹنگ کی اور 2 وکٹ پر112 اسکور کرلئے۔بین ڈکٹ پھر 50 پر کھیل رہے ہیں۔زک کرولی 41 اور ریحان احمد 10 کرکے آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کو جیت کے لئے مزید 55 رنز درکار ہیں۔8 وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان اپنی کرکٹ کی مکمل 67 سالہ تاریخ میں پہلی بار کلین سوئپ…
کراچی ،کرک اگین پاکستان کرکٹ ٹیم 3 کے بعد پھر 3 سے محروم ۔اوپر تلے شکار،ایک اسپنر کے بعد دوسرے کے ہاتھ لگ گئے۔چائے کے وقفہ سے قبل پاکستان نے 30 منٹ میں 3 وکٹیں گنوا کر بریک 6 وکٹ پر 177 اسکور کے ساتھ کیا۔اس طرح برتری صرف 127 رنز کی ہے۔ سعود شکیل 53 اور رضوان 7 رنز بنا سکے ۔محمد رضوان کر بابر اعظم کی دی گئی ہدایات الٹی پڑیں یا کچھ اور ہوا۔وہ اس بار بھی ناکام گئے۔ بابر جب 54 پر آئوٹ ہوکر جارہے تھے تو وہ بائونڈری لائن پر کافی دیر…
کراچی ،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم مکمل سنبھل پا نہیں رہی۔کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلے بنا کسی نقصان کے 50 رنز کا خسارہ دور کیا تو اس کے فوری بعد 1 رن کے اندر 3 وکٹیں گرگئی تھیں۔ کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل نے لنچ سے قبل اور اس کے بعد بھی قریب 160 منٹ میں 110 رنز کی شراکت چوتھی وکٹ پر بنائی تو ایسا لگا کہ کراچی ٹیسٹ بچانے کا امکان روشن ہے لیکن کمال ہے انگلش کپتان بین سٹوکس کی پلاننگ اور جال کا،انہون نے پلاننگ کے ساتھ دنیا کے کوالٹی…
کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان نے انگلینڈ کی 50 رنزکی برتری بناکسی نقصان کے اتاردی ہے۔یوں اس کا ایک بار پھر سے ایک سے سفر شروع تو ہوا لیکن ایک اوور نے کام بدل کر رکھ دیا۔۔کراچی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کی صبح اوپنرز عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگ کے 15 ویں اوور میں پہلے 50 رنزمکمل کئے۔ ادھر اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی ،جب عبداللہ شفیق کو انگلینڈ کے 3 کھلاڑی ایک بال پر شکارکرنے کی کوشش میں ناکام ہوگئے۔مارک ووڈ کی شاٹ پچ بال پر اوپنر نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلی تو…
کراچی،دوحہ:کرک اگین رپورٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ فائنل سنسنی خیز رہا۔ارجنٹائن دوگنی برتری کے باوجود نہ جیت سکا،فرانس نے فائٹ بیک کی اور 2 گول کرکے مقررہ وقت میں میچ برابر کردیا۔اضافی وقت میں ایک بار پھر ارجنٹائن نے برتری لی،جسے کھیل ختم ہونے سے 5 منٹ قبل فرانس نے پنلٹی کک پر گول کرکے پھر مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا جو آخرتک رہا۔اسکے بعد فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا،دونوں ٹیموں کو 5،5 پنلٹیز دی گئیں۔فرانس نے 2 ضائع کردیں،ارجنٹائن نے چوتھا گول داغ کر میلہ لوٹ لیا۔پاکستان کےا کثر کھلاڑیوں کو شکست ہوئی،وہ زیادہ تر فرانس کو سپورٹ کررہے تھے۔ارجنٹائن…
برسبیں،کرک اگین رپورٹ بال ٹیمپرنگ کے بعد پچ ٹیمپرنگ ،جنوبی افریقا کا ایک بار پھر آسٹریلیا پر عدم اعتماد ،آئی سی سی نے بھی شکنجہ کس لیا۔ گابا برسبین کی خوفناک پچ آئی سی سی ریڈار پر آگئی ہے۔میچ ریفری نے تگڑی رپورٹ بنالی ہے۔2 ڈی میرٹ پوائنٹس تیار ہیں۔ اس پچ کے حوالہ سے رکی پونٹنگ ،ڈین ایلجر سمیت نامور شخصیات نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اوورز کی تعداد کے حساب سے 144 اوورز کا کھیل ڈیڑھ روز کا بنتا ہے۔یوں اتنے قلیل وقت میں 34 وکٹوں کا گرنا،میچ کا فیصلہ ہونا ایک ریکارڈ ہے۔کھیل کی…
کراچی،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کی پورے 50 رنز کی برتری۔کراچی ٹیسٹ میں بھی سبقت ثابت۔پاکستان کے بائولرز مکمل کامیاب نہ ہوسکے ۔دوسری جانب انگلینڈ کی 50 اسکور کی سبقت کم ہوکر 29 رہ گئی ہے۔ اتوار کو کراچی میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 82 ویں اوور میں 354 رنز بناکر پویلین لوٹی۔بروک کی سنچری کے ساتھ فوکس کے 64 رنز تھے۔مارک ووڈ 35 اور اولی رابنسن 29 کرکے پاکستان کو ڈیمج کر گئے ۔ ابرار احمد 150 اور نعمان علی نے 126 رنز دے کر 4،4 وکٹیں لیں۔ پاکستان پر 50 رنز کی برتری کے بعد…
کراچی ،کرک اگین رپورٹ ہیری بروک کی مسلسل تیسری سنچری،ڈیوڈ گاور کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا،کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو مشکلات سے بھی باہر نکالا۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز چائے کے وقفہ پر 5 وکٹ پر 254 انگلینڈ کا اسکور ہوگیا تھا۔بروک 108 اور فوکس 42 ہر کھڑے تھے۔ دوسرے سیشن میں پاکستان کے کپتان کی ناقص بائولنگ سلیکشن نے انگلینڈ سے کو موقع دے دیا۔ایک موقع پر اس کے 5 کھلاڑی 146 پر پویلین لوٹ گئے تھے ۔ ہیری بروک نے رواں سیریز میں مسلسل تیسرے میچ میں تیسری سنچری اسکور کی۔کیریئر…