Author: admin

ابوظہبی،لاہور،راولپنڈی ۔کرک اگین رپورٹ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے کے لئے قریب تر پہنچ گئی۔پریکٹس بھی شروع ۔ٹیسٹ ٹیم اب 3 روزہ وارم اپ میچ کھیلنے والی ہے۔ادھر حالت یہ ہے کہ پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان نہیں ہوسکا،ساتھ میں پہلے ٹیسٹ کی منزل راولپنڈی پر ایک بار پھر شکوک کے بادل ہیں۔ انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ اس وقت پاکستانی دورے کے لئے اپنے ملک سے دور لیکن پاکستان کے بہت قریب ہے۔ابوظہبی میں ٹیسٹ اسکواڈ ٹریننگ وپریکٹس شروع کرچکا ہے۔ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ اپنے ہی ملک کی دوسری ٹیم انگلینڈ لائنز کے خلاف 3…

Read More

کرک اگین رپورٹ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ہسپتال داخل ہیں،ان کی سرجری ہوئی ہے۔پیسر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ آج اپینڈیکٹومی ہوا لیکن الحمدللہ بہتر محسوس ہو رہا ہے۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔  شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ورلڈکپ میں گھٹنے کی تکلیف میں اس وقت مبتلاہوگئے تھے،جب پاکستان انگلینڈ کے خلاف فائنل کی فتح سے چند قدم دور تھا۔نتیجہ میں پاکستان کوقیمت چکانی پڑی۔ شاہین کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انگلینڈ سیریز سے وہ باہر ہوچکے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ شاید وہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی نہ کھیل سکیں،انگلینڈ سیریز یکم…

Read More

کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی نگاہیں ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل پر مرکوز ہیں۔اس کے لئے وہ واہ وارم اپ  ہورہے ہیں۔رواں سیزن کے قائد اعظم ٹرافی میں وہ6 اننگز میں صرف 38 کی اوسط سے صرف 228 ہی اسکور بناسکے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز تک فارم بحال ہوگی۔ امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز ایک وقفہ کے بعد ہیں۔انگلینڈ ٹیم 17 اور نیوزی لینڈ ٹیم 21 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور اس کے لئے بھرپور محنت کررہا ہوں اور مجھ سمیت پوری ٹیم ان…

Read More

میلبرن،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر مچل سٹارک اپنے سلیکٹرز سے بھی ناخوش ہیں،ٹیم منیجمنٹ کے حوالہ سے بھی شکوہ ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ ہارنے پر خوش نہیں۔آنے والے دنوں میں ایک فارمیٹ چھوڑنے کی بات بھی کرتے ہیں لیکن ساتھ میں 2 میگا ایونٹ کھیلنے کی آرزو بھی کررہے ہیں۔ لیفٹ ہینڈ 32 سالہ پیسر نے ٹی 20 ورلڈکپ سے اپنی ٹیم کے اخراج کے بعد پہلی بار لب کشائی کی ہے اورکہا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ کا گزشتہ 12 ماہ میں نئی بال سے ایک  بائولر کو کھلائے جانے کا پلان ،ٹی 20 ورلڈکپ میں اس سے ہٹ…

Read More

کولمبو،میڈیا پریس ریلیز لنکا پریمیئر لیگ 2022 کا آغاز 6 دسمبر 2022 کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا . افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن جافنا اور گال کے درمیان سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ 20 میچز پر مشتمل ہوگا جو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد کینڈی اور کولمبو میں مقابلے ہوں گے۔ آخری راؤنڈ کے مقابلے بھی کولمبو میں آر پی آئی سی ایس میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل 23 دسمبر 2022 کو کولمبو کے آر پی آئی سی ایس میں کھیلا جائے گا جبکہ کوالیفائر 1 اور ایلیمنیٹر 21 دسمبر کو…

Read More

عمران عثمانی انگلش کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان آرہی ہے۔2005 تک اس نے پاکستان کی ہوم سیریز قومی میدانوں میں کھیلی تھی لیکن اس کے بعد اس نے 2 سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں۔17 برس بعد ایک بار پھر اپنی جگہ واپسی ہے۔دونوں ممالک کی مجموعی طور پر یہ 28 ویں ٹیسٹ سیریز ہوگی۔کرک اگین یہاں اپنے پڑنے والوں کے لئے گزشتہ تمام 27 سیریز کا خلاصہ ذکر کرے گا۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 11 ٹیسٹ سیریز جیت رکھی ہیں۔اس کے مقابلہ میں پاکستان نے8 میں کامیابی اپنے نام…

Read More

سڈنی،کرک اگین رپورٹ راتوں رات کپتان بدل گئے۔ایک روزہ کرکٹ میچ کے لئے آج صبح پچ پر نئے کپتانوں کی آمد ہوئی ہے اور آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔ انگلش کپتان جوس بٹلر نے آرام کی غرض سے میچ نہیں کھیلا تو حریف کپتان پیٹ کمنز بھی اظہار یکجہتی میں باہر ہولئے،یوں دونوں ٹیموں کے کپتان سائیڈ لائن ہوگئے اور اب آسٹریلیا کے لئے جوش ہیزل ووڈقیادت کررہے ہیں۔ادھر انگلش سائیڈ معین علی کی کپتانی میں ہے۔ آسٹریلیا نے16 اوورز میں 2 وکٹ پر  88 رنزبنالئے…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ شامل ہوگی۔آئی سی سی نے فائنل ورک شروع کردیا ہے۔اولمپکس کمیٹی نے 28 کھیلوں میں سے جو 9 کھیل شارٹ لسٹ کئے ہیں ان میں کرکٹ بھی شامل ہے۔آئی سی سی نے بھی معاملات سیٹ کئے ہیں لیکن اب جوتفصیلات سامنے آئی ہیں،اس کے بعد ہر ٹیم اولمپکس میں نہیں جاسکے گی۔ ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق 2028 کے لاس اینجلس اولمکپس میں کرکٹ ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگی۔مرد وخواتین دونوں قسم کی ٹیمیں ہونگی لیکن انتہائی کم تعداد میں،6 ٹیمیں مردوں اور 6 ہی خواتین کی ہونگی۔سوال یہ ہے کہ کون…

Read More

کرک اگین رپورٹ ٹی 20 ورلڈکپ کی ناکامی سلیکٹرزپربھاری۔پوری سلیکشن کمیٹی فارغ،نئی درخواستیں طلب۔یہ اقدام پاکستان میں نہیں ہمسایہ ملک بھارت میں اٹھایا گیا ہے۔بورڈ نے 28 نومبر تک فریش درخواستیں مانگی ہیں۔اس سے قبل بی سی سی آئی نے پوری سلیکشن کمیٹی ہی تحلیل کردی تھی۔سلیکشن کمیٹی چیتن شرما کی قیادت میں کام کررہی تھی۔بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں سیمی فائنل میں  نیوزی لینڈ سے ہارگئی تھی۔ ورلڈکپ فاتح کپتان ہتک عزت کا مقدمہ ہارگئے،کمنز الزام مٹانے پر،بابر کے نئے بیٹ کاراز،وسیم اکرم کا اعزاز ادھر پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر عظیم رفیق نے انگلینڈ چھوڑنے کا پلان…

Read More

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالہ سے اہم فیصلہ ہوگیا ہے۔پی سی  بی کو سکیورٹی کلیرنس جاری ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا کے ساتھ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی سی بی کو حکومت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس مل گئی ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے ہوگا۔انگلش ٹیم اس ماہ کی 26 تاریخ کو اسلام آباد اترے گی۔اس سے قبل ملکی سیاسی حالات اور پی ٹی آئی کے متوقع سیاسی لانگ مارچ کے سبب میچ کے کراچی شفٹ ہونے کاامکان تھا لیکن اب مطلع صاف ہوگیا ہے۔ انگلینڈ سیریز،مجموعی احوال،پاکستان میں ٹیسٹ…

Read More

کرک اگین کرکٹ رائونڈاپ پیٹ کمنز اب زخموں پر مرہم رکھنے کا کام شروع کیا ہے۔یہا س لئے کہ ان پر الزام بھی سنگین ہے۔پیٹ کمنز نے مبینہ طور پر موجودہ کھلاڑیوں اور ملک کے عظیم کھلاڑیوں کے درمیان آسٹریلیائی کرکٹ میں واضح تقسیم کو دور کرنے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے۔انہوں نے ایڈم گلکرسٹ سےملاقات بھی کرلی ہے۔ معاملہ یہ ہے کہ اس سال کےشروع میں جیسٹن لینگر کوہیڈ کوچ کے عہدے سے جانا پڑا تھا اور پیٹ کمنز اینڈ کمپنی پر کچھ الزام تو موجود ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے موجودہ کھلاڑیوں اور عملے کا خیال ہے…

Read More

عمران عثمانی کہانی 1956 سے شروع ہوتی ہے،جب پاکستان اور انگلینڈ پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل ہوئے۔اب 2022 میں پھر آمنے سامنے ہونگے۔66 سال کے عرصہ میں دونوں کے100 ٹیسٹ بھی مکمل نہیں ہوئے لیکن جتنے بھی ہوئے،ان میں کسی کو واضح سبقت نہیں ہے۔اس کا ثبوت یہ اعدادوشمار ہیں۔86 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے۔پاکستان نے 21 جیتے ہیں تو انگلینڈ نے 26 میں فتح اپنے نام کی ہے۔دونوں میں فرق تو ہے لیکن زیادہ نہیں  ہے،جتنا بھی ہے۔بہرحال پاکستان 5 ٹیسٹ پیچھے ہے اور یہ کوئی اچھی بات تو نہیں ہے۔39 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوگئے ہیں۔جیسے اسی پر فوکس…

Read More