Author: admin

کرک اگین رپورٹ دنیا بھر میں آج ماں کا عالمی دن منایا جارہا ہے،مدر ڈے کے حوالہ سے نامور شخصیات نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کو ماں بننے کے بعد اپنی ماں کی یاد بہت زیادہ آگئی ہے،انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ  جب میں میں ماں بنی تو مجھے اپنی والدہ کی اہمیت کا مزید احسساس تب ہوا،میں اپنی امی کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری بہترین پرورش کی،مجھے دوستی دی،میری خواہشات مکمل کیں۔میرے لئے استاد کا کردار بھی ادا کیا۔میں اس محبت…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ من چاہے فارمیٹ کے انتخاب پر پابندی،بین سٹوکس کا جوئے روٹ کیلئے نیا اعلان۔اب کھلاڑیوں کا یہ کہنا کہ یہ فلاں فارمیٹ کھیلیں گے،فلاں نہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سختی بڑھادی ہے۔پاکستان میں ماضی میں محمد عامر نے یہی کام اڑھائی سال قبل کیا تھا،وہ آج کسی فارمیٹ کے نہیں رہے،کہیں کہنا پڑتا ہے تو کہیں خاموشی سے کام ہوتاہے۔ بین سٹوکس نے کائونٹی کا نیاریکارڈ بناڈالا،اظہرعلی پھر ناکام مستفیض الرحمان بنگلہ دیش کے کوالٹی پیسر ہیں۔انہوں نے بھی ایسے ہی بات کی ہے۔نتیجہ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹرخالد محمود نے وارننگ جاری کردی ہے…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ انگلش کائونٹی میں محمد عامر اور محمد عباس میں مقابلہ،ٹیموں میں بھی جوڑ پڑگیا،ایک بار پھر عباس سے پہلی اننگ کی کارکردگی کے اعادہ کی امیدیں۔ادھر پہلی بار اظہر علی اپنی کھوئی فارم بحال کرنے  کے ٹریک پر آگئے ہیں۔ ہفتہ کو کائوئنٹی کرکٹ کے دن بھر کے کھیل میں پاکستانی لیفٹ ہینڈ پیسرمحمد عامرکو مزید ایک وکٹ ملی۔سائوتھمپٹن میں گلوسٹر شائر نے ہمپشائر کو دوسری اننگ میں204 رنزپر آئوٹ کردیا۔محمد عامر نے13 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں،انہوں نے پہلی باری میں بھی 3 کھلاڑی آئوٹ کئے تھے۔اس طرح گلوسٹر شائر کی نمائندگی…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ شاہد خان آفریدی کو پے درپے بیان بازی مہنگی پڑگئی۔وضاحت کے لئے انہیں الگ سے ویڈیو بنانی پڑی ہے۔حالیہ عرصہ میں انہوں نے 2 نہایت مختلف باتیں کیں ،جس کی وجہ سے وہ ہدف تنقید تھے۔پہلے جب عمران خان کی حکومت کےآخری ایام چل رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ ہرحکومت کو 5سال پورے کرنے چاہئیں،ساتھ میں انہوں نے پاکستان کے عدالتی نظام پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔پھر اس کے چند روز بعد انہوں نے عمران خان کے سیاسی محاذ پر ڈٹے رہنے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،کہا تھا کہ سپورٹس مین سپرٹ کا…

Read More

ہوو،کرک اگین رپورٹ انگلش کائونٹی میں ایک بار پھر شاہین شاہ آفریدی کی 3 وکٹیں،میچ کے دوسرے روزسسیکس ٹیم392 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یہ وہی ٹیم ہے جس کے لئے پاکستان کے کھلاڑی محمد رضوان ایک روز قبل 31 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔مڈل سیکس کی نمائندگی کرنے والے لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی97 رنزکے عوض 3 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے،اس کے لئے انہوں نے27 اوورز اور 4 بالیں کیں۔جواب میں مڈل سیکس کے6 کھلاڑی261 پر آئوٹ ہوگئے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی،محمد عامرکا اہم اعلان محمد عباس نے عامر سمیت 6 شکار کرلئے،شاہین اورحسن کا 3 پر اسٹاپ۔ادھر سائوتھمپٹن میں…

Read More

ووسٹر،کرک اگین رپورٹ بین سٹوکس نے کائونٹی کا نیاریکارڈ بناڈالا،اظہرعلی پھر ناکام۔انگلش کاوئنٹی کرکٹ تاریخ کا بڑا ریکارڈ۔اسی میچ میںپاکستان کے اظہر علی کا یوں منفی ریکارڈ قائم ہوگیا کہ مسلسل فلاپ جارہے ہیں۔ایک اور صفر اپنے نام کے ساتھ لکھوا گئے۔ ووسٹر میں کھیلے جارہے کائونٹی میچ کے دوسرے روز ایک ایسے کھلاڑی نے تاریخ رقم کردی،جسے انگلینڈ کا کپتان بنے ایک ہفتہ بھی مکمل نہیں ہوا تھا۔انہوں نے اپنی نئی ذمہ داری کے بعد ملنے والی پہلی ہی اننگ میں کائونٹی کی تاریخ ہی بدل ڈالی ہے۔ڈرہم کی نمائندگی کرتے ہوئے بین سٹوکس نے 88 بالز پر 161…

Read More

کرک اگین رپورٹ سابق کرکٹرز کے سفاک جملے،دل جلے مشورے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پلیئرز بھی گھن چکر میں رہتے ہیں۔یہد کی چھٹیوں میں میڈیا کو یقینی طور پر مشہور شخصیات درکار ہوتی ہیں،کیا ہی اچھا ہو کہ کوئی مثبت بات ہوجائے یا تاریخ کے ایسے اوراق  پلٹے جائیں،جن سے نوجوانوں کو نئی معلومات ملیں،یہاں معاملہ الٹا ہی ہے۔دیکھنا ہوگا کہ یہ سوال کرنے والوں کی ہوشیاری ہوتی ہے یا جواب دینے والے ان کرکٹرز کی معصومیت کہ عجب باتیں پڑھنے،دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں۔ نیوٹرل کی بات غلط،کرکٹ کی20 سالہ ٹریننگ اب کام آنے والی،عمران خان اب دنیش…

Read More

سائوتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی،محمد عامرکا اہم اعلان ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر نےٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے حوالہ سے اہم اعلان کردیا ہے۔انگلش کائونٹی کے لئے انگلینڈ میں موجود لیفٹ آرم میڈیم پیسر نے جمعرات کی ایک اچھی کارکردگی کے بعد یہ نیا بیان جاری کیا ہے۔محمد عامر ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں اور  گلوسٹرشائرکائونٹی کے لئے ریڈ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے اپنے دوسرے میچ کی شروعات کیں۔پہلے روز 21 اوورز میں 51 رنزکے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں،اننگ ابھی جاری ہے۔30 سالہ بائیں ہاتھ کے سوئنگ پیسر…

Read More

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ نیوٹرل کی بات غلط،کرکٹ کی20 سالہ ٹریننگ اب کام آنے والی،عمران خان۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں سب کے لئے ایک بات کروں گا کہ اس ملک کی یوتھ کے لئے اسے سمجھنا ہوگا کہ زندگی ایک اسٹائل کا نام نہیں ہے۔زندگی گرنے،اٹھنے کا نام ہے۔زندگی میں اسپورٹس سے ہار،جیت سمجھ میں آتی ہے۔اسپورٹس سے میری بڑی ٹریننگ ہے۔کھیلیں انسان کو جینا اور کامیاب ہونا سکھاتی ہیں۔میرے پاس 20 سالہ کرکٹ کا تجربہ ہے۔کسی کے پاس نہیں ہے۔آنے والی جنگ میں یہ تجربہ میرے کام آئے گا۔…

Read More

لندن،ہوو،کارڈف،سائوتھمپٹن:کرک اگین رپورٹ انگلش کائونٹی،حسن نہ شاہین،محمد عامر نے پکڑلی اڑان۔انگلش کائونٹی کرکٹ کا پانچویں رائونڈ کے میچز کا پہلا دن پاکستان کے ایک ایسے کھلاڑی کے لئے اہم رہا ہے جو ٹیم سے باہر ہے،ویسے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہے۔ذکر ہے محمد عامر کا،انہوں نے اس سال کے اپنے دوسرے میچ میں کرکٹ میں واپسی کرلی۔شاہین شاہ آفریدی کے لئے دن زیادہ اچھا نہیں رہا۔ ہوو میں کھیلے جارہے میچ میں سسیکس نے 6 وکٹ پر 354 اسکور بنالئے ہیں۔پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے دن بھر 22 اوورزکئے۔76 اسکور کی مار پڑی۔صرف ایک ہی وکٹ لے سکے۔اتفاق…

Read More

لاہور۔کرک اگین رپورٹ شاہین آفریدی کے متعلق بابر اعظم،رضوان سمیت اہم افراد کے انکشافات۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں پی سی بی نے ایک خصوصی آڈیو جاری کی ہے ،اس میں ملکی کرکٹرز نے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے اور غیر ملکی بائولنگ کوچ شان ٹٹ نے بھی اپنے خیالات ظاہر کئے۔ آئی سی سی سالانہ ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان کا بڑا فائدہ،انگلینڈ27 سال بعد گرگیا پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شاہین سے مجھے ہمیشہ وہ ملا جو چاہا،جب بھی وکٹ کی ضرورت ہوئی،اس نے لے کر دی۔اسی طرح وہ ایگریسو…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم کے بارے میں مجھ سے بات مت کریں،رضوان کا دوٹوک انداز۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور ایک حد تک نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ دیکھیں جی!بابر اعظم کے بارے میں میرے سے آپ بات ہی مت کریں۔نہ مجھ سے اس کے بارے میں پوچھیں۔ یہ حیران کن جملے تھے لیکن  اس کے بعد انہوں نے اپنی بات آگے بڑھائی اور کہا ہے کہ میں اس کے بارے میں کیا وضاحت کرسکوں گا کہ وہ کیسا پلیئر ہے،کتنا اچھا ہے۔اسے ساری دنیا ہی اچھا مانتی ہے ،اس لئےکہ وہ بہترین پلیئر ہے۔پوری…

Read More