کرک اگین رپورٹ Image source Twitter سال نو کا آغاز طویل فارمیٹ کے کھیل ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہوگیا ہے۔سال 2022 کا پہلا کرکٹ ٹیسٹ نیوزی لینڈ میں شروع ہوا ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم اس کے مقابل ہے۔اس کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کردیا ہے۔ کیوی ٹیم کی کپتانی ٹام لیتھم کررہے ہیں۔راس ٹیلر کی یہ آخری ٹیسٹ سیریز ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز ہے۔سال 2023 کا پہلا میچ ہورہا ہے۔بے اوول کا موسم صاف ہے۔ٹائیگرز کے لئے یہ سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔ سال کی پہلی…
Author: admin
کرک اگین رپورٹ Twitter Image پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں چند منٹ کے فرق سے سال نو کی تقریبات جاری ہیں۔یہاں کے کرکٹ اسٹارز بھی اپنے ممالک کے وقت کے اعتبار سے نئے سال کی آمد کی خوشیاں منارہے ہیں،پیغامات بھی جاری کررہے ہیں۔ایسے مین پاکستانی ٹیم سے باہر شعیب ملک بھی پیچھے نہیں رہے۔ آل رائونڈر نے اپنی فیملی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو سال 2022 کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نئے سال 2022 کی خوشیاں مبارک ہوں۔اللہ کرے کہ نیا سال بے انتہا مثبت چیزوں و…
عمران عثمانی کا خصوصی تجزیہ سال 2021 ختم ہورہا ہے،ہرسطح پر افراتفری،بے یقینی اور بے چینی ہے،جس وقت یہ تحریر لکھی جارہی ہیں،اس وقت قومی میڈیا پر حکومت کی جانب سے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیئے جانے کی خبریں چل رہی ہیں اور وہ تحفہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا ہے،گویا یہ حکومت اور سسٹم اپنا یہ انداز ختم کرنے کو تیار نہیں ہے۔وقت دیکھاجاتا ہے،نہ دن۔عقل ماری ہوتی ہے نا،شاید اس لئے رات کے 11 بجے نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہےکہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ۔حکومت اپنی عادت بدلے نہ بدلے۔سال بدلنے والا ہے اور پاکستان کرکٹ…
انٹیگا،کرک اگین رپورٹ File Photo ویسٹ انڈیز بورڈ کا کرس گیل کو کرارا تھپڑ،2 سیریز کے اسکواڈز کا اعلان،یونیورس باس گھر کا باس بھی نہ رہا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کرس گیل کو کرار تھپڑ،سینئرز سے بد تمیزی کی سزا دے دی،الوداعی میچ کا خواب دیکھنے،بعد میں دکھانے میں مدد کرنے کے بعد عین موقع پر خواب ریزہ ریزہ کردیئے۔ویسٹ انڈین سلیکٹرز نے آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے اپنے اسکواڈز کی رونمائی کردی ہے۔کرس گیل کو کک مار کر باہر نکال دیا گیا ہے۔ روہت شرما ون ڈے اسکواڈ سے…
کراچی،کرک اگین Image Twitter وسیم اکرم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے شرارت سوج گئی،چوں چوں کا مربہ کسے کہدیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنے سینس آف ہیومر کے حوالہ سے ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں ہے،انہوں نے نئے سال 2022 کے آغاز کے موقع پر خوبصورت ٹویٹ کیا ہے۔ پی سی بی کو وزیر اعظم سے کیا ملا،اسٹیڈیم کی منظوری کے علاوہ اندرونی کہانی وسیم اکرم نے نے ایک ایسی دلچسپ ٹویٹ کی ہے کہ نہیں لگتا کہ ان کی گھر میں خیر رہ جائے،ان کی اہلیہ نے واقعی روایتی خواتین کی…
نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ ٖfile Photo بھارتی کرکٹ ٹیم سے روہت شرما بھی باہر ہوگئے،ایک روزہہ اسکواڈز میں ویرات کوہلی شامل،کپتان نوجوان کھلاڑی بنادیئے گئے،کوہلی ون ڈے کرکٹ اپنے سے کہیں جونیئر پلیئر کے نیچے کھیلیں گے۔ بھارتی بورڈ سے کیا کچھ نیا،آسٹریلیا میں کووڈ کے پنجے،پاکستانی پلیئرز کا نیا سال،فخرزمان کب کھیلیں گے بھارتی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا میں ایک روزہ سیریز کے لئے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔اصل کپتان روہت شرما شامل نہیں ہیں،ٹیسٹ اسکواڈز سے ان فٹ ہونے کی بنا پر نام واپس لینے والے روہت شرما نے ایک روزہ سیریز کے لئے بھی آمادگی…
دبئی،سنچورین،کرک اگین رپورٹ بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جرمانہ۔آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹ چھین لیا۔پلیئرز پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔ انڈر 19 ایشیا کپ بھارت جیت گیا،فائنل میں سری لنکا کو شکست سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی،اس میچ کے اگلے روز میچ ریفری نے سلو اوور ریٹ پر بھارت کو جرمانہ کیا ہے۔مہمان ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا ہے۔قانون کے مطابق فی اوور پر اس میچ کا 20 فیصد جرمانہ ہوتاہے،ایک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹ…
نئی دہلی،ایڈیلیڈ،سڈنی،کرک اگین رپورٹ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی صحت کے بارے میں تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں،کووڈ ٹیسٹ مثبت ہونے کی بنیادپر وہ کئی روز سے ہسپتال داخل تھے،ڈاکٹرز کے مطابق اب کی صحت تلسی بخش ہے،جلد ہی وہ آفس میں ذمہ داریاں دیکھیں گے۔ آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ پر کووڈ کے خوفناک اٹیک کے بعد سال کا آخری میچ ہوگیا ہے۔مشکوک حالات میں میچ مشکوک ہوگیا تھا۔سڈنی تھنڈر نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 22 رنز سے ہرادیا ہے۔ انڈر 19 ایشیا کپ بھارت جیت گیا،فائنل میں سری لنکا…
لاہور ،کرک اگین رپورٹ File Photo پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں نئے جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری دے دی ہے۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے عمران خان سے ملاقات کی ہے،اس میٹنگ میں وزیر اعظم نے اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری دے دی ہے،یہاں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کو فکس بناکر اسٹیڈیم تعمیر کیا جارہا ہے۔رمیز راجہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے عمران خان کو پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی…
دبئی،کرک اگین رپورٹ بھارت ایک بار پھر انڈر 19 ایشین چیمپئن بن گیا،اس نے تاریخ کے 9 ویں ایونٹ میں سے 8 ویں بار چیمئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انڈر 19 ایشیا کپ فائنل جمعہ کو دبئی میں کھیلا گیا۔سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غیر دانش مندانہ رہا۔47 پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی،نتیجہ میں لنکن کھلاڑی اپنی لنکا بچانے کے لئے اوورز ضائع کرتے رہے۔57 پر 7 ویں وکٹ بھی پویلین…
لاہور،پی سی بی پریس ریلیز کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اننگز اور 176 رنز کے بھاری مارجن سے شکست سے سال 2021 کا آغاز کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم نےکیلنڈر ایئر کا اختتام ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 2 مرتبہ ورلڈچیمپئن بننے والی واحد ٹیم ویسٹ انڈیز کو اسی فارمیٹ میں ہی کلین سوئیپ کرکے کیا۔ ان دونوں سیریز کے دوران 12 ماہ میں پاکستان نے تین ٹیسٹ سیریز جیتی اور ایک ڈرا کی۔ اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ کیسا رہا2021،پی سی…
دبئی،کرک اگین رپورٹ file Photo آئی سی سی نے سال کے سب سے بڑے کرکٹر پلیئر ایوارڈ کے لئے اہم اعلان کردیا ہے۔سال 2021 کے پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈز کے لئے شارٹ لسٹنگ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ٹیسٹ پلیئرز،ٹی 20 پلیئرز اور ون ڈے پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈز کے لئے 4،4 کھلاڑی پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔ آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ،4 نام آگئے جمعہ کو آئی سی سی کے بڑے ایوارڈ سر گیری سوبرز ٹرافی ایوارڈ کے لئے بھی 4 اہم نام جاری ہوگئے ہیں،پاکستان کا پہلی بار غلبہ دکھائی…