دبئی۔کرک اگین پاکستان نے بھارت کے خلاف بڑا ایڈوانٹیج گنوادیا۔ایشیا کپ انڈر 19 میچ میں اس کی ٹاپ آرڈر جلد اڑانے کے بعد بھی 200 سے زائد اسکور کا پھٹا لگوادیا۔اس کے بعد اب جیتنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ دبئی میں جاری ایشیا کپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔یہ بظاہر درست رہا۔ذیشان کی عمدہ گیند بازی کی وجہ سے اس کی 3 وکٹیں 14 پر ہی پویلین چلی گئیں۔اس وقت پر ہارنر سنگھ نے 46 اور راج باوا نے 25 کے ساتھ مزاحمت کی۔پاکستان نے دونوں کو 100 سے پہلے آئوٹ…
Author: admin
دبئی،کرک اگین رپورٹ Image source Twitter پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ انڈر 19 کا میچ جاری ہے،دبئی میں ہونے والے میچ میں شیخ رشید نے آڑے آنے کی کوشش کی لیکن انہیں بھی راستے سے ہٹنا پڑا۔ ایشیا کپ انڈر 19 ایونٹ کا ہائی وولٹیج میچ شروع ہوا تو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاقومی پیسر ذیشان ضمیر نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے بھارت کے ٹاپ کے 3 کھلاڑی جلد آئوٹ کردیئے،اس دوران ون ڈائون پوزیشن پر کھیلنے والے حریف ٹیم کے شیخ رشید نے بھی آڑے آنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی…
کرک اگین رپورٹ Image by Twitter پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دی ہے۔چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے پی سی بی کی بنائی ہوئی تصویر شیئر کی ہے،اس میں مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھی اس موقع کو جانے نہیں دیا،نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے خوشی کااظہار کیا ہے۔معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی شاندار تصیر شیئر کی،اپنے جذبات بیان کئے۔بھارت کے ویس ایس لکشمن،سریش رائنا کے ساتھ آسٹریلیا…
لاہور،کراچی،کرک اگین رپورٹ File Photo پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 کے لئے ٹائٹ بائیو سیکیور ببل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس کے لئے روایتی نرمیاں ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔بائیو سیکیور ببل میں ایرے غیرے کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔ساتھ میں فرنچائزز آنرز کے لئے بھی ضابطہ اخلاق تیار کیا جارہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 6 کے ناکام تجربے کے بعد اس کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے پی سی بی نے سخت ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس کے لئے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ…
دبئی،کرک اگین رپورٹ File Photo انڈر 19 ایشیا کپ کا ڈریم میچ آج صبح پاکستان اور بھارت کے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں چند ہفتے قبل اسی شہر میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست ہوئی تھی،یہ پورے بھارت کے لئے ناقابل یقین بات تھی،پاکستان کا ریکارڈ چونکہ خراب تھا،سابق کرکٹرز تو بھارت کے حق میں اتنا بول رہے تھے کہ جیسے علم نہیں کیا ہو۔ انڈر 19 ایشیا کپ،کل پاک بھارت جنگ،ہسٹری میں کس کا غلبہ،دلچسپ جائزہ بابر اعظم الیون نے پھر باجابجادیا…
میلبورن،کرک اگین رپورٹ Image source Twitter ایک اور باکسنگ ڈے ٹیسٹ،میلبورن کا مقام۔ایشز کا تیسرا ٹیسٹ 26 دسمبر اتوار سے شروع ہوگا۔دنیا بھر کی نگاہیں اس میچ پر مرکوز ہونگی،ایک تو ایشز کا مسئلہ ہے۔آسٹریلیا جیتنے کے لئے حتمی برتری لینے کی کوشش کرے گا،ادھر انگلینڈ کے لئے کم بیک کا سوال ہے۔ہار کا مطلب آسٹریلیا میں مسلسل تیسری ایشز ٹرافی سے محروم ہونا ہوگا۔ سنچورین میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ، بھارت کا جنوبی افریقا میں بدترین ریکارڈ،نئی تفصیل ساتھ ایک اور بات بھی قابل توجہ ہوگی۔پاکستانی کرکٹ فینزکی نگاہوں کا مرکز جوئے روٹ ہونگے۔انگلش کپتان کو محمد یوسف کا کلینڈر…
سنچورین،کرک اگین رپورٹ Image Source Twitter باکسنگ ڈے ٹیسٹ شروع ہونے والے ہیں،ایک میچ میلبورن میں ہوگا۔دوسرا میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا،یہاں سنچورین ٹیسٹ پر بات ہوگی۔بھارتی ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر ہے۔کورونا کے گہرے سائے تلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اہم سیریز کھیلی جارہی ہے۔طیارے ایئرپورٹ پر ریڈی ہیں،ہسپتال بھی تیار ہیں۔کسی بھی ناگہانی صورتحال میں سب کچھ لپیٹ دیا جائے گا۔امید پر دنیا قائم ہے۔فی الحال سیریز شیڈول ہے۔3 میچزکی سیریز کا پہال ٹیسٹ 26 دسمبر اتوار سے سنچورین میں شروع ہوگا۔ باہمی ریکارڈ بھارتی ٹیم اب تک جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز جیت نہیں…
کراچی،پی سی بی پریس ریلیز دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی فاتح ٹیم کو ٹرافی سمیت ایک کروڑ جبکہ رنرزاپ کو پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی پانچ روزہ میچ پی ٹی وی اسپورٹس اور پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا پاکستان کے سب سے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کا ڈے اینڈ نائٹ فائنل 25 دسمبر بروز ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔پنک بال سے کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور ناردرن…
دبئی،کرک اگین رپورٹ ایشین کرکٹ کونسل کے زیر انتظام انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔اس کے سلسلہ کا اہم میچ کل پاکستان اور بھارت کھیلنے والے ہیں۔لٹل اسٹارز کا میچ ہو،مقابلہ روایتی حریفوں کا ہو تو توجہ ضرور ہوتی ہے۔اوپر سے اس ایونٹ کے بعد انڈر 19 ورلڈ کپ بھی کھیلا جانا ہے۔حقیقت میں کسی بھی ملک کی اسی نوعیت کی کرکٹ یہ متعین کرتی ہے کہ اس فارمیٹ میں مستقبل کا سینئر چیمپئن کون بننے جارہا ہے۔یہ بنیاد ہوتی ہے،یہاں سے سینیئر ٹیموں کو توانائی ملتی ہے۔ انڈر 19ایشیا کپ,پاکستان افغانستان کے خلاف…
میلبورن،کرک اگین رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کے سلو اوور ریٹ پر نافذ کئے گئے جرمانوں کو سخت قرار دیتے ہوئے نرمی کا مطالبہ کردیا ہے،ادھر انگلینڈ کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والے ایشزکے تیسرے ٹیسٹ سے بھی جوش ہیزل ووڈ باہر ہوگئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ایک مشکل ترین فارمیٹ ہے،پلیئرز اپنی پوری کوشش میں ہوتے ہیں کہ پوری دنیا کو بہترین کھیل دکھائیں،اس دوران اوورز کو مقررہ وقت پر مکمل کروانے کی پوری کوشش ہوتی ہے،ایسا ہی ایک نظارہ ایڈیلیڈ کے دوسرے ٹیسٹ میں دیکھنے…
فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ آئر لینڈ کرکٹ ٹیم امریکا کے خلاف مسلسل دوسری شکست اور سیریز کی ناکامی کی ہزیمت سے بچ گئی۔ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ رکھنے والی آئرش ٹیم نے فلوریڈا میں کھیلا ھیا سیریز کا دوسرا میچ 9 رنز سے جیت لیا ہے،اس طرح 2 میچزکی یہ سیریز 1-1 کی برابری پر تمام ہوئی ہے۔ امریکا نے ٹیسٹ سٹیٹس الٹ ڈالا،فل ممبر ملک کے خلاف پہلی ٹی 20 انٹر نیشنل فتح آئرش ٹیم نے پہلے کھیل کر بمشکل 150 اسکور کئے،کمال بات یہ بھی تھی کہ اس کی تجربہ کار ٹیم پورے اوورز نہ کھیل سکی اور 7 بالیں…
میلبورن،کرک اگین رپورٹ انگلش کپتان جوئے روٹ نے محمد یوسف کا مقرر کردہ ہدف عبور کرنے کااعلان کردیا ہے،ساتھ میں آسٹریلیا کو تگڑا پیغام دیا ہے کہ بہت ہوگئی۔وہ ہم سے بہتر نہیں ہیں۔انگلینڈ اب بھی ایشز سیریز جیت سکتا ہے۔اس کے لئے وہ ایم سی جی سے کم بیک کرے گا۔ میلبورن کے تاریخی گرائونڈ کے نیٹ پر کئی گھنٹے بیٹنگ پریکٹس کرنے والے جوئے روٹ نے اپنی عوام اور چنگھاڑتے میڈیا کو تسلی کروائی ہے۔کہا ہے کہ میں یہ نہیں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ ایشز ہار گیا ہے۔انگلینڈ اب بھی آسٹریلیا سے بہتر ہے،سیریز باقی ہے۔3 میچز ہونے…