کراچی،اسپیشل رپورٹ پاکستان سپرلیگ 7 کی ڈرافٹنگ سے قبل کچھ چھوٹے اور کچھ بڑے دھماکے ہونے جارہے ہیں۔پشاور زلمی نے کامران اکمل کی کیٹگری تبدیل کی ہے تو انہوں نے ہلکا پھلکا رد عمل دیا لیکن کراچی کنگز نے جس پلیئر کی کیٹگری کو ہلایا ہے،وہ بے شک ٹیم میں نہیں ہے لیکن وہ ہلکا پھلکا بھی نہیں ہے۔ کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لیفٹ آرم میڈیم پیسر محمد عامر اپنی کیٹگری تبدیل کئے جانے پر خوش نہیں ہیں۔ایک عرصہ سے کراچی کنگز کے ساتھ منسلک چلے آرہے نوجوان پیسر کی ٹیم کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔ایسے ہی…
Author: admin
جمیکا ،کرک اگین رپورٹ File photo ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کرس گیل لے لئے میلہ سجادیا ہے،دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ میلہ اعزاز میں ہے،جان چھڑوانے کے لئے ہے۔ویسے تو ایک سال سے بھی زائد عرصہ سے کرس گیل ٹیم پر بوجھ بنے آرہے ہیں،ایسے میں بطور کمنٹیٹر و تجزیہ نگار سابق لیجنڈری پیسر کرٹلی ایمبروز نے اگر تنقید کی تھی تو گیل نے ان سے نہایت بد تمیزانہ سلوک کیا تھا۔ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل گیل نے جس انداز میں ایمبروز کی توہین کی،وہ سب نے محسوس کی۔نتیجہ میں وہ ناکامی کی تصویر بنے رہے بھارت کے…
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ زمبابوے سے وطن واپس آنے والی بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ ٹیم دہرے عذاب میں پھنس گئی ہے۔کووڈ کی نئی قسم او میکرون کے خوف سے پوری ٹیم کی قید کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔معاملہ ایک سنگین رپورٹ پر ہوا ہے۔2 خواتین کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ شکیب الحسن کا سال میں تیسری بار اپنی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار بنگلہ دیشی ٹیم زمبابوے میں ملتوی ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک تھی کہ افریقی ممالک میں کووڈ کیسز کی وجہ سے نہ صرف ایونٹ منسوخ ہوا بلکہ فوری طور پر ٹیموں کو ان…
جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔سنچورین باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔جوہانسبرگ اور کیپ ٹائون اگلے دونوں میچز کی میزبانی کریں گے۔پہلے 2 ایک روزہ میچز پرل میں ہونگے۔آخری میچ کیپ ٹائون میں ہوگا۔ ٹی 20 کے بعد ویرات کوہلی سے ون ڈے کپتانی بھی گئی یا نہیں،فیصلہ ہوگیا بورڈ کو دوسری بار شیڈول جاری کرنا پڑا ہے۔کووڈ کیسز اور بارڈرز کی سختیوں کے باعث بھارتی ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا میں ایک ہفتہ کی تاخیر کا فیصلہ کیا تھا۔ساتھ میں ٹی 20 سیریز بھی ختم کردی…
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن تگڑے نکلے،سال میں تیسری بار ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا،بورڈ حسب سابق ان کی بات مان گیا ہے۔یہ واقعہ ایک سال میں تیسری بار ضرور پیش آیا ہے،اس بار تو اس لئے انوکھا ہے کہ بورڈ نے باقاعدہ یو ٹرن لے لیا ہے۔ عمر رسیدہ کرکٹر چل بسے، پٹیل ٹرول،شکیب دورہ نیوزی لینڈ سے انکاری،بھارت کی جنوبی افریقا میں ایک سیریز کم،اہم خبریں چند روز قبل یہاں یہ خبر بریک کی گئی تھی کہ شکیب الحسن کو سلیکٹرز نے دورہ بنگلہ دیش کے لئے سلیکٹ کیا،اگلے روز انہوں نے…
کولمبو،کرک اگین رپورٹ لنکا پریمیئر لیگ،حفیظ کی ٹیم 24 گھنٹے بعد شکست کا مزا بھی چکھ گئی۔لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے روز محمد حفیظ کی ٹیم کو شکست ہوگئی۔ایک روز قبل فاتحانہ آغاز کرنے والی ٹیم 24 گھنٹے بعد بیٹنگ کے شعبہ میں فلاپ رہی۔گالے گلیڈی ایٹرز کو آج بھی پہلے بیٹنگ کا موقع ملا لیکن پوری ٹیم صرف116 رنزبناسکی۔اس کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ لنکا پریمیئر لیگ،سب الٹا،ٹاس والی ٹیم ہارگئی،حفیظ بائولنگ میں چل گئے،وہاب ریاض بیٹنگ میں چھاگئے بین ڈنک 25 بالز پر 38 اسکور کرکےنمایاں رہے۔حفیظ 12 بالز پر 8 ہی کرسکے۔بیٹنگ کے شعبہ میں وہ مسلسل…
کولمبو،کرک اگین پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک بھی سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے وہ آج کولمبو پہنچے ہیں،ان کی ٹیم جافنا کنگز نے ان کی تصویر شیئر کرتے لکھا ہے کہ ٹیم کو طاقت مل گئی ہے۔کمک پہنچ گئی ہے۔ لنکا پریمیئر لیگ،سب الٹا،ٹاس والی ٹیم ہارگئی،حفیظ بائولنگ میں چل گئے،وہاب ریاض بیٹنگ میں چھاگئے پیر 5 دسمبر کو شعیب ملک کی عدم موجودگی میں ان کی ٹیم کو پہلے میچ میں گالے گلیڈی ایٹرز سے 54 رنزکی بھاری شکست ہوئی ہے۔اس تناظر میں شعیب ملک کی آمد کو دیکھا جارہا…
دبئی ، کرک اگین رپورٹ آئی سی سی نے اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کے شیڈول اور ٹکٹوں کی فروخت کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے. ایونٹ 11 ماہ کی دوری پر ہے. شائقین کی دلچسپی و دیگر فوائد کے لئے آئی سی سی نے اس بار وقت سے بہت پہلے پلاننگ مکمل کرلی ہے. دبئی میں موجود آئی سی سی ہیڈ کوارٹر سے جاری خبر کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان 21 جنوری یعنی اگلے ماہ ہوگا. کرکٹ فینز کے لئے ٹکٹ کی فروخت 7 فروری 2022 سے شروع…
ڈھاکا: کرک اگین رپورٹ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل دن کے درمیانی حصہ میں ہی ختم کردیا گیا،اس بات کا اعلان مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کیا گیا ہے۔ڈھاکا میں گزشتہ رات سے جاری تیز بارش آج بھی جاری ہے۔امپائرز و آفیشلز نے تمام صورتحال کےجائزے کے بعد یہ بیانیہ جاری کیا ہے کہ پاک بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز خراب موسم کی وجہ سے ختم کردیا گیا ہے۔ ایشز،پرتھ سے ٹیسٹ میچ کی میزبانی واپس لے لی گئی،نیا فیورٹ مقام ہوبارٹ میچ کے پہلے روز بھی…
دبئی،ممبئی:کرک اگین رپورٹ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی اتار چڑھائو ہوگیا ہے۔بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تو اپنی تیسری پوزیشن سے آگے نہیں جاسکا ہے،اس کے باوجود اس نے اپنی برتری ایک جگہ منوالی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی ہے اور نیوزی لینڈ کو پہلے سے دوسرے نمبر پر منتقل کردیا ہے۔پاکستان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔اس کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ورلڈ…
پرتھ،کرک اگین رپورٹ پرتھ سے ایشز ٹیسٹ میچ کی میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔انگلینڈ اور آستریلیا کے 5 ویں شیڈول ٹیسٹ میچ کو پرتھ میں رکھنے سے انکار کردیا گیا ہے،اس بات کا فیصلہ ویسٹرن آسٹریلیا حکومت نے کیا ہے۔ ایشز کی تاریخی سیریز کے آغاز میں درمیان میں ایک روز باقی ہے۔8 دسمبر سے گابا برسبین میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔5 ویں میچ کی باری میں بہت تاخیر ہے۔اس کے باوجود ویسٹرن آسٹریلیا اور کرکٹ آسٹریلیا نے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ ابھی کیا ہے،اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہاں کی حکومت 14…
ممبئی،کرک اگین رپورٹ image by ICC/Twitter بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے،سب سے زیادہ پوائنٹس لے کر بھی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔سری لنکا کا بدستور پہلا اور پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔دونوں کے پوائنٹس بھارت سے کم ہیں۔ پیر کی صبح آئی سی سی نے تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل جاری کی ہے۔اس کےمطابق سری لنکا 24 پوائنٹس اور 100 فیصد پوائنٹس پرسنٹیج کے مطابق پہلے،پاکستان 24 پوائنٹس مگر 66.66 پوائنٹس اوسط کے ساتھ دوسرے اور بھارت 42 پوائنٹس لیکن 58 اعشاریہ33 پوائنٹس شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر…