Image source :Getty کرک اگین رپورٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا ہدف ورلڈ ٹی 20 کپ میں کیا ہے۔اس کے کوچ نے راز کھول دیا،ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے خلاف شیڈول میچ کے حوالہ سے بھی کچھ باتیں کی ہیں،کیوی ٹیم نے جس انداز میں پاکستان کا دورہ ختم کیا تھا،اس کے بعد حالات نارمل نہیں ہیں،کیوی ہیڈ کوچ اس کا دبائو رکھتے ہیں یا نہیں ،یہ بھی انہوں نے بتایا ہے۔ کیوی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں اپنے مشن کا آغاز 26 اکتوبر سے کرے گی جب کہ پاکستان اس سے قبل ہائی…
Author: admin
Image source : Twitter شارجہ،کرک اگین رپورٹ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کا پلٹ کر بڑا وار،صورتحال نہایت دلچسپ،3 ٹیمیں باہر ہوگئی ہیں۔آئی پی ایل 2021 میں ممبئی انڈینز نے جاتے جاتے واپسی کرلی ہے۔اہم ترین معرکہ میں راجستھان رائلز کا عرس پڑھ دیاہے،اس شکست کے ساتھ ہی رائلز کا سفر تمام ہوگیا۔سفر ختم ہی ہونا تھا جب ٹیم ڈو آرڈائی کے میچ میں 94 کے قلیل اسکور پر ہتھیار ڈالے گی تو پھر مار بھی خوب پڑے گی۔اس فتح کے ساتھ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کی سانسین بحال ہوگئی ہیں۔پہلے میچ کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہیں،پھر ٹیبل…
لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز سکس کرکٹ ایسوسی ایشنز کی 12 ٹیموں پر مشتمل نیشنل انڈ 19 چیمپئن شپ (تھری ڈے فارمیٹ) اور نیشنل انڈر 19 کپ ( ون ڈے فارمیٹ) 10 اکتوبر سے 19 نومبر تک جاری رہیں گے۔ یہ تمام میچز صوبہ پنجاب کے چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ہر تین روزہ میچ کے بعدہر ٹیم ایک ون ڈے میچ کھیلے گی ۔ ان دونوں میچز کے دوران ایک دن کا وقفہ ہوگا۔دونوں ٹورنامنٹس میں شریک تمام 12 ٹیموں کو دو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں شامل ٹیموں کے میچز مریدکے، گوجرانوالہ…
image source : Twitter کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان اور ملک کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے یوم پیدائش پر آج 5 اکتوبر کو آئی سی سی سمیت تمام بڑے کرکٹ اداروں نے مبارکباد کے پیغامات جاری کئے ہیں۔آئی سی سی نے عمران خان سے متعلق ورلڈ کپ 1992 فائنل کی ایک مختصر سی ویڈیو جاری کی اور ساتھ میں لکھا ہے کہیہ ہےوہ شخص جس کی قیادت میں پاکستان کرکٹ 1992 میں بلندی کی چوٹی پر گئی اور وہ بلاشببہ ایک شخص عمران خان ہی تھے۔ اسی طرح کرکٹ سے متعلق تمام…
Image source :Twitter کراچی،پی سی بی میڈیا ریلیز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو کرکٹ میں آنے کی دعوت دے دی،ساتھ ہی کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کرکٹ کے فروع میں حصہ لے اور پاکستان کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار اداکرے۔پی سی بی چیئرمین ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں۔کاروباری افراد سے ملاقات کے اگلے روز منگل 5 اکتوبر کو انہوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور وہاں خطاب بھی کیا۔رمیز راجہ کی پاکستان سٹاک ایکسچینج کو کرکٹ میں آنے کی دعوت،کچھ عجب باتیں بھی کیں۔ رمیز راجہ…
Image source : Twitter لاہور،دبئی :پی سی بی میڈیا ریلیز,کرک اگین رپورٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےلئےقومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ متحدہ عرب امارات ۔روانہ ہوگا۔اس کا اعلان پی سی بی نے منگل کو کیا ہے۔بورڈ نےمزید تفصیلات بھی جاری کی ہیں جس کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک کھلاڑی ایونٹ مکمل کرنے کے بعد ایک سے دوسرے ببل میں منتقل ہوجائیں گے۔۔نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ورلڈ ٹی 20 کپ،پاکستان اسکواڈ کی قرنطینہ سمیت عرب امارات روانگی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔کیوی ٹیم…
کرک اگین اسپیشل رپورٹ ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 قریب ہے۔دنیائے کرکٹ کی تمام خبروں کا محور و مرکز یہی ایونٹ بننے والا ہے،ویسے بھی اس بار ٹی 20 ورلڈ کپ پورے 5 برس بعد ہونے جارہا ہے تو ہر جانب اس کا چرچا و شور ہے،وقت جتنا بڑھتا جائے ،شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے۔کرک اگین اس حوالہ سے متعدد آرٹیکلز دے چکا ہے اور آگے بھی پیش کرے گا،یہاں ورلڈ ٹی 20 کپ کے کامیاب کپتانوں کا ذکر مقصود ہے اور اس تناظر میں یہ بھی دیکھیں گے کہ پاکستان کے لئے کون کامیاب رہا،کون ناکام۔اگلے ایونٹ کےلئے موجودہ…
کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کیا کرنے جارہے ہیں۔وسیم خان نے چیف ایگز یکٹو کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے تو ان کی جگہ ایک عبوری چیف ایگز یکٹو آفیسر کی تقرری کردی گئی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا اس وقت عبوری پی سی بی چیف کی ضرورت تھی یا خانہ پری کے لئے یہ سب کیا گیا ہے اور نئے چیف کی تعیناتی کب ہوگی۔ پی سی بی انتظامی سطح پر نئے چیئرمین رمیز راجہ کی یہ روایتی موومنٹ ہے،پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ ہی ایسا ہوتا آیا ہے،کچھ فیصلے مجبوری کے…
لندن،کرک اگین رپورٹ ایشز سیریز،انگلینڈ کی ٓآسٹریلیا کو کھلی دھمکی،ڈرامہ یا حقیقت۔پاکستان میں ٹیموں کے نہ آنے یا آکر فرار ہونے کی باتیں تو عام رہی ہیں لیکن اب بگ تھری میں شامل 2 ممالک آمنے سامنے آگئے ہیں،کرک اگین اس پر فوری کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرے گا،یہاں ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور ،کھانے کے اور ہیں۔پھر معاملہ ایشز جیسی بڑی سیریز کا ہو تو دونوں ایک دوسرے کا نقصان چاہیں گے اور نہ ہی پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جائیں گے،اس کے باوجود یہ رپورٹ کرنا بھی ضروری ہے کہ اس وقت کیاچل رہا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ…
ٰImage Source : Twitter دبئی،کرک اگین رپورٹ آئی پی ایل کی 2 ٹاپ ٹیموں میں گھمسان کا رن،بھارتی دارالحکومت کامیاب۔آئی پی ایل 2021 میں ٹیبل ٹاپ کرنے کی جنگ تھی،ایونٹ کی 2 ٹاپ ٹیموں میں سے جس نے جیتنا تھا،اسے نمبر ون بننا تھا اورہارنے والی ٹیم کے پاس ایک میچ پھر بھی باقی ہے۔بھارتی دارلحکومت نے چنائی سپر کنگز کا شکار کرلیا،ٹیم نے اپنا قلعہ محفوظ رکھا۔ایونٹ کی ٹاپ ٹیم چنائی سپر کنگز کو سخت مقابلہ کے بعد 3 وکٹ سے ہرادیا۔دبئی میں پیر کو کھیلا گیا میچ لوسکورنگ شو رہا۔چنائی سپر کنگز جو نیٹ رن ریٹ کی وجہ…
Image Source : Twitter دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستان سے دن دیہاڑے بناکسی وجہ کے فرار ہونے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اب پاکستان کے قریبی ملک متحدہ عرب امارات اور بھارت کے دوروں پر روانہ ہوگئی ہے۔کیوی ٹیم و کوچنگ اسٹاف نے دبئی کے لئے اڑان بھری ہے،جہاں وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی اور اس کے فوری بعد بھارت کا دورہ کرے گی جہاں 17 نومبر سے اس کی ٹی 20 سیریز شیڈول ہے۔ یہ وہی نیوزی لینڈ ٹیم ہے جو گزشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو راولپنڈی سے اچانک اپنے دیس جانے کی ضد پکڑ…
دبئی ،کرک اگین رپورٹ کیا کسی کو ابھی بھی شبہ ہے کہ وہ پاکستان کو انٹر نیشنل کرکٹ سے الگ کرکے زندہ رہ سکتا ہے۔اس کی انٹر نیشنل کرکٹ ہائی جیک کرکے خود بادشاہت کرسکتا ہے،اگر ایسا ہے تو کرکٹ کھیلنے والے ٹیسٹ ممالک میں سے کسی کا انتخاب کرلے اور ورلڈ کپ جیسے ایونٹ اسٹیج کرلے۔جسے بھی شبہ ہے تو اس کا شبہ 3 اور 4 اکتوبر کی درمیانی شب ایک بار پھر دور ہوجانا چاہئے کہ پاکستان گلوبل کرکٹ،آئی سی سی اور اس کے تمام ایونٹس کے لئے صرف بہت ضروری نہیں بلکہ بڑے ممالک سے بھی زیادہ…