| | | | | | |

بابر اعظم اور کین ولیمسن نے اپنے اسکواڈز چھوڑدیئے،ایک ساتھ روانہ

کرائسٹ چرچ،میلبورن:کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان اور نیوزی لینڈ کے کپتان فائنل کے بعد ہم سفر ہوگئے۔دونوں نے اپنے اسکواڈز چھوڑد دیئے ہیں،کرکٹ کی تاریخ میں ایسا منظر بھی پہلی بار ہوا ہوگا۔

جمعہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیموں نے ٹی 20  ٹرائی نیشن کپ کا فائنل کھیلا۔پاکستان نے کیویز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی،کسی بھی ملک میں مہمان ٹیم جاکر جیتے تو میزبان کپتان اور ساتھی پلیئرز شرمندگی کا شکار ہوتے ہیں،غصہ میں سائیڈ لائن ہوجاتے ہیں۔

بگ بریکنگ نیوز،بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایجنڈے میں دورہ پاکستان کی منظوری شامل

کرائسٹ چرچ میں الٹ حساب ہوگیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں نے اپنے اسکواڈز کو الگ کردیا۔دونوں ہی ایک جگہ اکٹھے ہوئے اور سفر شروع کردیا۔

معاملہ یہ ہے کہ دونوں بابر اعظم اور کین ولیمسن  فوری طورپر آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں،جہاں وہ دیگر 14 کپتانوں کو جوائن کرکے کل ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی شو میں شریک ہونگے،فوٹو سیشن ہونگے۔

ایسا اس لئے بھی ہوا ہے کہ ورلڈ ٹی20 کے شیڈول،دیگر کرکٹ مصروفیات نے اب وقت ہی نہیں رکھا،دونوں کپتانوں کو ایک ساتھ جانا پڑا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *