| | | | | | | | |

ٹرافی کی فلمی رونمائی،بنگلہ دیش ٹیم میں 2 تبدیلیاں،بٹلر کو وارننگ،شعیب ملک کی توبہ،اہم خبریں

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

ایشیا کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتہ کو کھیلا جارہا ہے۔سلہٹ میں سری لنکا اور بھارت کی ویمنز کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی فلمی انداز میں کی،کھیتوں اور کھلیانوں جیسے مناظر کی عکاسی ہوئی ہے۔سیمی فائنل میں ایک روز قبل پاکستانی خواتین ٹیم صرف1رن سے ہارگئی تھی۔

ادھر سری لنکا کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹی20 ورلڈکپ شرٹس وجرسی کی رونمائی کی ہے،اس سے قبل بھی ایسا ہوچکا لیکن اس بار کرکٹرز نے اچھل اچھل کر اپنی شرٹس دکھائی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان اور بھارتی اسکواڈز میں ایک ایک تبدیلی کنفرم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا ہے،بورڈ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈٹی20 سے قبل کرکٹ نیوزی لینڈ نے ہمیں تیاری کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے،اس پر بلیک کیپس کے شکرگزار ہیں۔پاکستان نے فائنل میں آج نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا میں جاکر انگلینڈ نے اپنی برتری ثابت کردی۔جمعہ کو تیسرا ٹی20 میچ اگرچہ بارش کی نذر ہوگیا لیکن اس کے باوجود بھی انگلینڈ نے اپنی برتری دکھادی،بارش کی وجہ سے کھیل بار بار متاثر ہوا۔آخر کار 12 اوورز کے میچ کے فیصلہ کی ٹرائی کی گئی تو  انگلینڈ کے 12 اوورز میں 2وکٹ پر 112 اسکور تھے۔کینگروز کو جیت کے لئے یہ ہدف ملا،اس کے 30 پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے کہ بارش ہوگئی۔میچ ختم کردیاگیا۔سیریز انگلینڈ 0-2 سے جیت گیا۔

پاکستان کے آل رائونڈر شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ سارا کیریئر ذہنی دبائو میں گزارا۔میں اپنے بیٹے کو کرکٹر دیکھنا نہیں چاہتا،اس لئے کہ اس کا مطلب ہوگا کہ میرا بیٹا کرکٹ میں آکر ذہنی تنائو میں آجائے،میں اسے کرکٹر بنتا دیکھنا نہیں چاہوں گا۔

بگ بریکنگ نیوز،بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایجنڈے میں دورہ پاکستان کی منظوری شامل

پاکستان،بھارت کی جانب سے ایک ایک تبدیلی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے ورلڈکپ اسکواڈز میں 2 تبدیلیاں کردی ہیں۔سومیا سرکار اور شفیع الاسلام کو 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ مل گئی ہے۔

ادھر آسٹریلیا کے بائولر مچل سٹارک نے جوس بٹلر کو وارننگ دے دی۔تیسرے ٹی 20 کےدوران مچل سٹارک نے بٹلر کو کریز چھوڑنے پر وارننگ دے دی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *