کرک اگین رپورٹ۔سنٹرل کنٹریکٹ تاحال مسترد،رضوان ریٹائرمنٹ کی طرف جارہے؟2 اور پلیئرز بھی ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ قومی میڈیا پر محمد رضوان کے حوالہ سے شور ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیش کئے گئے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کرکے وجوہات پوچھی ہیں کہ کنٹریکٹ میں تنزلی کی وجہ کیا ہے اور ٹی 20 ٹیم سے کس بنیاد پر ڈراپ کیا گیا۔
اب یہ بھی خبریں ہیں کہ رضوان کے ساتھ مزید 2 کھلاڑی اور بھی ہیں،ان میں مبینہ طور پر بابر اعظم کا نام بھی لیا جارہا ہے۔اگر ایسا ہے تو یہ سنجیدہ معاملہ ہوسکتا ہے۔جن پلیئرز نے سنٹرل کنٹریکٹ پر سائن نہیں کئے۔وہ کسی بھی وقت کسی سیریز،میچ کیریئر کے حوالہ سے کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔
محمد رضوان ملتان سلطانز کے کپتان بھی ہیں،ان دنوں پی سی بی کا ادھر بھی مسئلہ چل رہا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق محمد رضوان پی سی بی کے متعدد فیصلوں سے ناخوش ہیں۔آنے والے دنوں میں بریکنگ نیوز متوقع ہے۔کرکٹ ریٹائرمنٹ بھی ایک آپشن ہے۔
