| | | |

ورلڈکپ میں مسلسل شکست،سری لنکا نے اپنے ایک کرکٹر سے پابندی اٹھالی

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا کرکٹ بورڈ نےاپنےکرکٹر پر لگائی پابندی اٹھالی ہے اور وہ فوری طور پر نیشنل اسکواڈ کیلئے دستیاب ہونگے۔دنوشکا گونا تھیلاکا  گزشتہ سال آسٹریلیا میں ریپ کے الزام میں  گرفتار ہوگئے تھے۔بورڈ نے بھی پابندی لگادی تھی۔وہ گزشتہ ماہ آسٹریلیا کی عدالت سے بری ہوگئے تھےاور اپنے ملک واپس آگئے تھے۔

سری لنکا بورڈ نے اب پابندی ہٹادی ہے اور وہ اپنے ملک کیلئے کھیلنے کے اہل ہونگے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے حالات خراب ہیں۔اسے جنوبی افریقا،پاکستان اور آسٹریلیا سے شکست ہوگئی ہے۔ایسے میں سری لنکاکرکٹ نے اپنی منیجمنٹ کو ایک اور موقع دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *