| | | | | | |

دھرم شالہ کی پہاڑیاں سرکرنے کی تیزی،افغانستان کی آدھی سے زیادہ ٹیم کے پائوں اکھڑگئے

دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ

دھرم شالہ کی پہاڑیاں سر کرنے کی کوشش میں آدھی افغان کرکٹ ٹیم کے پائوں اکھڑگئے۔آخری 10 رنز کے اندر 3 وکٹیں گنوادیں۔بنگلہ دیش کے کوالٹی اسپنرز نے پائوں جمادیئے۔

دھرم شالہ میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے تیسرے میچ میں افغانستان 47 رنزکے اچھے اوپننگ اسٹینڈ کے ساتھ 83 اسکور پر تھا،ایک کھلاڑی آئوٹ تھا،پھر کیا تھا،بیٹرز نے چھوٹی بائونڈری دیکھ کر دور نظر آتی پہاڑیوں کو سر کرے کی کوشش کی تو پے در پے وکٹیں گنوادیں۔

احمد آباد میں پاک بھارت میچ،مودی اسٹیڈیم اور انڈین وزیراعظم کو اڑانے کی دھمکی

افغانستان کے 3 بیٹرز 112 رنز سے 122 رنزکے اندر چلے گئے۔یوں رحمان اللہ گرباز 47،ابراہیم زردان 22،رحمت شاہ اور کپتان حشمت اللہ 1 اور 18 ہی کرسکے۔نجیب اللہ زردان 5 کے مہمان بنے۔محمد نبی بھی 6 ہی کرسکے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے کوالٹی اسپنر کپتان شکیب الحسن 17 رنزکے عوض 3 آئوٹ کرچکے تھے،ایک اور سپنر مہدی حسن نے بھی ایک وکٹ لی۔

افغانستان نے 30 اوورز میں 6 وکٹ پر 126 اسکور بنالئے تھے۔

محمد رضوان کی نماز مغرب میچ کے دوران،ڈچ بیٹر سےجھگڑا،حارث رئوف نے بتادیا،مزید خبریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *