| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پھر ڈرامہ،پاک بھارت میچ کی یاد تازہ،بنگلہ دیش اسی انداز میں ہارگیا

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پھر ڈرامہ،پاک بھارت میچ کی یاد تازہ،بنگلہ دیش اسی انداز میں ہارگیا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ ڈی میں  ڈرامہ۔پا بھارت میچ کا ری پلے۔جنوبی افریقا کل سے بھی کم ٹوٹل کرکے بنگلہ دیش کے خلاف ڈرامائی انداز میں صرف 4 رنز سے جیت گیا۔یوں نیویارک کی پچ نے ایک اور آسان میچ مشکل تر کرڈالا۔جنوبی افریقا ورلڈٹی 20 کپ کے سپر 8 میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔اس کی 3 میچزمیں 6 پوائنٹس ہیں۔بنگلہ دیش اور نیدرلینڈ کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔سری لنکا کا صفر پوائنٹ ہے۔

وہی مقام جہاں کل پاکستان بھارت سے ہارا تھا،آج جنوبی افریقا کے کپتان نے اسی ناسائو کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی بجائے بیٹنگ کاانتخاب کیا۔حیرت انگیز طورپر پروٹیز ٹیم 6 وکٹ پر 113 رنزبناسکی جو گزشتہ روز کے پاکستان کےبرابر اسکور تھا لیکن پاکستان بعد میں کھیل کر ہاراتھا۔ہنرک کلاسین نے46 رنزکی اننگ کھیلی۔تنظیم حسن نے18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں بنگلہ دیش نے 50 تک 4 وکٹیں گنوائیں لیکنن 5 ویں وکٹ پر اس کے بیٹرز اسکور 94 تک لے گئے۔بنگلہ دیش کو آخری 6 سے 4 اوورز میں 6 کی اوسط سے اسکور درکار تھے لیکن پھر توحید کے 37 پر آئوٹ ہونے سے دبائو آیا،آخری 2 اوورز میں 18 اور آخری اوور میں 11 رنزدرکار تھے۔

آخری اوور کیشو مہاراج کرنے آئے،ادھر محمود اللہ بھی موجود تھے۔یہاںجاکر علی 8 رنزبناکر کیچ ہوگئے۔محمود اللہ  سامنے آئے۔2 بالز پر 6 رنز تھے کہ محمود اللہ بھی چھکے کی کوشش میں بائونڈری پر کیچ ہوگئے۔اب ایک بال پر 6 رنزباقی تھے۔محموداللہ20 رنزبناسکے۔آخری بال پر چھکا نہ لگا۔یوں جنوبی افریقا ہارا ہوامیچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے جیت گیا،بنگلہ دیشی اننگ7 وکٹ پر 109 رنز تک محدود رہی۔کیشو مہاراج نے 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *