| | | | | |

انگلینڈ 17 برس بعد پاکستان آیا،کیسے ٹرافی روکتے،خالی ہاتھ جانے دیتے،رمیز راجہ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم 17 برس بعد پاکستان کا دورہ کررہی تھی۔ہم کیسے یہ اجازے دیتے کہ ٹرافی ان کے ہاتھوں میں نہ جائے اور وہ خالی ہاتھ واپس جائیں۔اس کے ساتھ ہی رمیز راجہ تھوڑا مسکرائے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ انگلینڈ بہترین ٹیم ہے۔

ہم نے شروع کے5 میچز میں اچھا مقابلہ دیکھا۔پاکستان نے بھی خوب پرفارم کیا،آخری 2 میچزمیں ہم اچھا نہیں کھیلے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔

نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ کا مکمل شیڈول

پی سی بی چیئرمین کہتے ہیں کہ میں انگلینڈ ٹیم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں میزبانی کا موقع فراہم کیا۔ساتھ میں ہم توقع کرتے ہیں کہ ان کی ٹیسٹ ٹیم 2 ماہ بعد جب پاکستان آئے گی تو مزید اچھے تعلقات قائم ہونگے۔

پی سی بی چیئرمیننے کرکٹ فینز سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں ،کیونکہ وہ ورلڈکپ کے لئے تیار ہے۔

مڈل آرڈر،ورلڈکپ کے لئے تبدیلیاں،بابر اعظم کا سخت انداز گول،اہم اشارے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *