| | |

امپائرسے لڑائی،کھلاڑی کو گالیاں،اشارے،افغانستان کوچ اور کرکٹرپربھاری جرمانے

سلہٹ،کرک اگین رپورٹ

امپائرسے لڑائی،کھلاڑی کو گالیاں،اشارے،افغانستان کوچ اور کرکٹرپربھاری جرمانے۔آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ کوچ اور کرکٹر کو 2 الگ واقعات پر جھگڑنے،گالم گلوچ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ہیں۔افغانستان کے کھلاڑی اس سے قبل بھی متعددواقعات میں لپیٹ میں ہیں لیکن اس کے غیر ملکی کوچ پر بھی شاید ماحول کا اثر پڑا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ اور کھلاڑی عظمت اللہ عمرزئی کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ٹراٹ اور عمرزئی دونوں کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے  میچ میں لیول 1 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 15% جرمانہ عائد کیا گیا۔دونوں کی پروفائل میں ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی درج ہواہے۔

سلہٹ میں  بارش کی وجہ سے جب میچ  روک دیا گیا ۔وقفے کے دوران، ٹراٹ نے امپائر کے  پچز،گرائونڈ معائنے کے دوران اپنی ناراضگی کا اظہار کیاانہیں مزید تاخیر پسند نہ آئی تھی،بحث کی۔

پاکستان کی اگلے11 ماہ میں 11 بڑی کرکٹ مصروفیات،2 سال کا فیوچرٹورپروگرام تبدیل

عمرزئی کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا، جس کا تعلق بین الاقوامی میچ میں کسی بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد جارحانہ ردعمل، اُکسانے والی زبان، افعال یا اشاروں کے استعمال سے ہے۔

تنائو اور ٹکرائو،اگلے ماہ پاکستان ،افغانستان ون ڈے سیریز

مزید برآں، جرمانے کے علاوہ، ٹراٹ اور عمرزئی دونوں کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ جاری کیا گیا ہے، جو 24 ماہ کی مدت میں ان کا پہلا جرم ہے۔ انہوں نے باضابطہ سماعت کی ضرورت کے بغیر میچ ریفری، نیامور رشید کی طرف سے عائد جرمانے کو قبول کر لیا۔افغانستان مسلسل 2 ٹی 20 میچز ہارکر سیریز ہارچکاہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *