| | | | | | | |

سعود شکیل کی سنچری،پاکستان کے 300 رنز مکمل،ورلڈکپ ٹرافی کیویزمیں،95 سال بعد بائولنگ اٹیک عمر رسیدہ

سعود شکیل کی سنچری،پاکستان کے 300 رنز مکمل،ورلڈکپ ٹرافی کیویزمیں،95 سال بعد بائولنگ اٹیک عمر رسیدہ۔سری لنکا کے خلاف پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے شاندار سنچری مکمل کی ہے۔یوں پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کےخلاف گال کے پہلے ٹیسٹ میں برتری کی جانب گامزن ہے۔چھٹی وکٹ پر ان کے ساتھ آغا سلمان نے ملکر 177 رنزکی قیمتی شراکت بنائی۔101 سے سفر شروع ہوا،جب 5 آئوٹ تھے اور تیسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان  نے 6 وکٹ پر 300 رنزبنالئے تھے۔شراکت 278 پر جاکر ٹوٹی،جب سلمان علی آغا اسپنرمینڈس کی بال پر باہر نکل کرکھیلنے کی کوشش میں 83 رنزبناکر اسٹمپ ہوگئے۔سری لنکا نے پہلی باری میں 312 اسکور کئے تھے۔سعود شکیل کیریئر کی دوسری سنچری کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،انہوں نے114 رنزبناکر رکھے تھے۔

ادھر آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے،جہاں  آک لینڈ میں کرکٹ فینزکے ساتھ پروگرام ہوگا،اگلی منزل آسٹریلیا ہے۔ایم سی جی میں شین وارن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بڑی یادگار تقریب ہوگی۔

امپائرسے لڑائی،کھلاڑی کو گالیاں،اشارے،افغانستان کوچ اور کرکٹرپربھاری جرمانے

ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ جمی اینڈرسن اور معین علی کو کھلانے پر غور کررہا ہے۔یوں سٹورٹ براڈ سمیت انگلش بائولنگ لائن اپ یا اٹیک زیادہ بوڑھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔95 برس قبل انگلینڈ نے کسی ایشز میں آخری بار اتنی زیادہ عمر والے بائولرز کھلائے تھے۔

پاکستان کی اگلے11 ماہ میں 11 بڑی کرکٹ مصروفیات،2 سال کا فیوچرٹورپروگرام تبدیل

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *