| | | |

گیری بیلنس کا سنچری کے ساتھ کارنامہ،ٹیسٹ کرکٹ کی146 سالہ ہسٹری کے محض دوسرے کرکٹرز

بلاوایو،کرک اگین رپورٹ

Image source by Associated Press

گیری بیلنس کا سنچری کے ساتھ کارنامہ،ٹیسٹ کرکٹ کی146 سالہ ہسٹری کے محض دوسرے کرکٹرز۔زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں آنکھیں دکھادیں اور اپنے سے بڑے نام کے خلاف اننگ ڈکلیئر کرکے اسے چیلنج بھی کیا۔ساتھ میں ایک سنچری نے ایسا کارنامہ کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں ایسا صرف دوسری بار ہی ہوا۔

پی ایس ایل 8،تین نئے پلیئرز شامل ہوگئے،نام جانیں

پہلے بلاوایو میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا خلاصہ جان لیں کہ ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگ کے اسکور447 رنز 6 وکٹ ڈکلیئر کے جواب میں زمبابوے نے اپنی اننگ 379 رنز 9 وکٹ پر ختم کردی۔یوں ویسٹ انڈیز کو 68 رنزکی برتری ملی۔اس نے کھیل کے اختتام تک بناکسی نقصان کے 21 اسکور کرکے مجموعی سبقت 89 اسکور کی کرلی تھی۔

زمبابوے اننگ کی خاص بات گیری بیلنس کی سنچری تھی،وہ 137رنز پر ناقابل شکست آئے۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ممالک کی جانب سے سنچری کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے۔اس سے قبل وہ انگلینڈ کے لئے 23 میچز کے دوران سنچری بناچکے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *