| | | | | | |

ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا وظیفہ جاری، فائنل میچ دلچسپ

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستانی پیسرز نے شروع میں انگلینڈ کی وکٹیں اڑاکر سنسنی ضرورپیدا کی۔ٹاپ تھری بیٹرز ایلکس  ہیلز،کپتان جوس بٹلر اوع فل سالٹ کی وکٹیں بڑی کامیابی تھی لیکن پاکستان کے پاس جشن منانے کا وقت کم تھا،ہدف چونکہ چھوٹا تھا،اس لئے ہر اوور میں وکٹ کی ضرورت تھی۔

وکٹ کے حصول کے لئے ڈریسنگ روم میں موجود ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے ورد خاص شروع کردیا،ان کے لب مسلسل وظیفہ پڑھنے یا دعائیں مانگنے میں لگے تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کاکم ترین فاتحانہ اسکور برابر،فیلڈر نے سر دے مارا

ایم سی جی میں 137 اسکور کے ساتھ میچ جیت جانا بڑا کارنامہ ہوگا،اور ساتھ میں کچھ اور بھی ہوگا۔وکٹ پر بین سٹوکس اور ہیری بروکس موجود ہیں۔پاکستان جتنی جلد یہ شراکت توڑے گا،میچ جیتنے کی پوزیشن میں آجائے گا۔انگلینڈ 9 اوورز میں 3 وکٹ پر 69 اسکور کرگیاتھا۔

پاکستان نے 8 وکٹ پر 137 رنزبنائے تھے۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہیں،مجموعی طورپر دونوں کا یہ تیسرا فائنل ہے اور دونوں ایک ایک بار چیمپئن بن چکی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *