| | | | | | | | | | |

آئی سی سی عالمی ٹیم رینکنگ ،پاکستان کو دھچکا ،بھارت کی دہری بادشاہت

 

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی عالمی ٹیم رینکنگ ،پاکستان کو دھچکا ،بھارت کی دہری بادشاہت

آئی سی سی نے سالانہ ٹیم رینکنگ اپ ڈیٹ کردی ہے۔بھارت نے ٹی 20 میں نمبر ون پوزیشن مستحکم کی ہے۔پاکستان کو دھچکا لگا ہے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو فایدہ ہوا ۔جنوبی افریقا بھی فائدہ لے گیا۔

بھارت نے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کی بادشاہت کا خاتمہ کیا ہے۔

ٹی 20 کی سالانہ اپ ڈیٹ یکم مئی سے ہر سال ہوتی ہے۔ایک سال کے 50 اور دوسرے سال کے 100 فیصد میچز کا وزن ڈالا جاتا ہے۔

تازہ ترین کرکٹ نیوز کے مطابق نئی ٹیم ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بھارت 267 کے ساتھ پہلے ،انگلینڈ 259کے ساتھ دوسرے،نیوزی لینڈ 256 کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقا 254 ریٹنگ کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ہے ۔

کرکٹ کی بریکنگ نیوز کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 121 کے ساتھ پہلے،آسٹریلیا 116 کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ 114 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا 104 کے ساتھ چوتھے اور نیوزی لینڈ 100 کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *