| | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،شاہین آفریدی اور فخرزمان کے حوالہ سے اہم خبر آگئی

لندن،لاہور:کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ،شاہین آفریدی اور فخرزمان کے حوالہ سے اہم خبر آگئی۔پاکستان کرکٹ کے لئے اچھی نیوز کا دعویٰ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ورلڈٹی 20 کپ کے لئے شاہین شاہ آفریدی اور فخرزمان فٹ ہوگئے ہیں اور  آسٹریلیا میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔دونوں پلیئرز کو بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کا23ا کتوبر کا جو میچ ہے،اس میں شامل کیا جائے گا جو ایم سی جی میں کھیلا جائے گا۔

فخرعام کی انجری تو معمولی نوعیت کی تھی لیکن شاہین شاہ کے لئے تشویش ناک بات یہ تھی کہ ان کے گھٹنوں میں پانی پڑنے کی خبریں تھیں۔کرکٹ سے دور ہوئے 4 ماہ ہونے کو ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 کے لئےایوریج سلیکشن،رمیز راجہ سمیت سب اڑنے والے،شعیب اخترکاانکشاف

سوشل میڈیا پر اہم اپ ڈیٹ ہوئی ہیں کہ  دونوں کھلاڑیوں کی آسٹریلیا روانگی کی ٹکٹیں کنفرم ہوگئی ہیں۔لندن سے آسٹریلیا کے لئے 13 اکتوبر کی شام اڑان بھریں گے۔15 اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

پاکستانی کرکٹ فینز کے لئے یہ اطمینان بخش نیوز ہے لیکن کرک اگین کاماننا ہے کہ شاہین آفریدی کی فٹنس کا اہم ترین جائزہ 10 سے 12 اکتوبر کے درمیان کسی بھی وقت ہوگا اور پی سی بی پھر اس کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔اس میں 10 فیصد اگر،مگر اور لیکن کی چوائس موجود ہے۔مشروط شرکت کی بات بھی ہے کہ اہم میچز میں شاہین کو کھلایا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *