ایڈیلیڈ۔کرک اگین رپورٹ۔بھارت کو ایڈیلیڈ میں بھی شکست،آسٹریلیا سیریز جیت گیا،3 بھارتی پیسرز بیک وقت زخمی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں ایڈیلیڈ میں اس نے 2 وکٹ کی جیت نام کی۔
ایڈیلیڈ میں 2008 کے بعد 17 سال میں میزبان آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف 3 میچزمیں یہ پہلی کامیابی ہے۔بھارت نے پہلے کھیل کر 9 وکٹ پر 264 رنزبنائے۔روہت شرما نے 73 رنزکی اننگ کھیلی لیکن ویرات کوہلی صفر پر گئے۔پہلے ون ڈے میں بھی وہ صفر کا شکار ہوئے تھے۔ایڈم زمپا نے 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں آسٹریلیا نے ہدف47 ویں اوورز میں 8وکٹ پر پورا کیا۔میتھیو شارٹ نے 74 رنزکی اننگ کھیلی۔کوپر کونولے نے بھی ففٹی پلس اننگ کھیلی۔
بھارت اس سے قبل پرتھ میں پہلا ون ڈے میچ بھی ہارگیا تھا۔
بھارتی بائولنگ کے دوران اس کے پیسرز سراج،ارشدیپ سنگھ اور ہارتش رانا بیک وقت انجریز کا شکار دکھائی دیئے۔لائیو کاسٹ میں بیک وقت تینوں بائولرز فٹنس بحالی کی کوشش کرتے دکھائی دیئے۔ٹی وی کوریج نے بیک وقت تینوں بائولرز کے حالات دکھائے۔
