| | | | |

کولمبو ٹیسٹ سے باہر ہونے والے سرفراز احمد کی انجری اپ ڈیٹ

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

کولمبو ٹیسٹ سے باہر ہونے والے سرفراز احمد کی انجری اپ ڈیٹ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے حوالہ سے تازہ ترین کرکٹ اپ ڈیٹ یہ ہے کہ وہ فٹ ہوگئے ہیں اور لنکا پریمیئر لیگ میں کھیلیں گے۔سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کی اننگ میں بیٹنگ کے دوران ان کے سرپر لگنے والی بال بھاری پڑی تھی۔نتیجہ میں وہ اننگ جاری نہ رکھ سکے اور 14 رنزناٹ آئوٹ پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے فوری طور پر ان کی جگہ محمد رضوان کو شامل کیا تھا۔سرفراز احمد پی سی بی میڈیکل ٹیم کےے ساتھ مقامی ہسپتال کی نگرانی میں تھے،جہاں سے انہیں صحت یاب قرار دیا گیا۔

ٹیسٹ ففٹی کے فوری بعد اگلے روز رضوان کی ٹی 20 ففٹی،کلاس اور کمال

اب وہ ایل پی ایل میں ایکشن میں ہونگے۔وہ کینڈی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم کولمبو کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

ایل پی ایل 2023 کا آغاز 30 جولائی 2023 سے ہوگا۔کل اتوار کو پہلا میچ جافنا کنگز اور کولمبو سٹرائیکرز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

بابر اعظم نے کپتانی کیوں چھوڑی،وجہ سامنے آگئی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *