آئی پی ایل،ممبئی انڈینز کے روہت شرما نائٹ رائیڈرزکیمپ میں،حساس گفتگو لیک،آگ لگ گئی
کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل،ممبئی انڈینز کے روہت شرما نائٹ رائیڈرزکیمپ میں،حساس گفتگو لیک،آگ لگ گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل میچ میں ممبئی انڈینز کیمپ میں روپت شرما کی تصویر آمیزاں،خود بھی پہنچ گئے،گفتگو لیک ہوگئی۔روہت شرما کا لیگ کو الوداع کہنے کا اعلان قریب ہوا،دوسری جانب کولکتہ نائٹ رائیڈرز انہیں اگلے سیزن میں سائن کرنا چاہتا ہے۔
روہت شرما کی ایڈن گارڈنز میں ٹریننگ سیشن کے دوران کولکتہ کے اسسٹنٹ کوچ کے ساتھ بات چیت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ دعویٰ کیا ہے کہ روہت شرما ممبئی انڈینز چھوڑنے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کی میگا نیلامی اگلے سیزن سے پہلے ہوگی۔
ایک ایک کرکے چیزیں بدل رہی ہیں۔ وہ انکے اوپر ہے، میں سب پر دھیان نہیں دیتا ۔یہ ان پر منحصر ہے، مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ پس منظر میں اپنے نام کے نعروں کے درمیان روہت کو کہتے سنا جا سکتا ہے۔ جو بھی ہے وہ میرا گھر ہے ، وہ مندر جو ہے نا میں نے بنوایا ہے۔ (جو بھی ہے، وہ میرا گھر ہے۔ میں نے مندر بنایا ہے)، انہوں نے مزید کہا۔ اگرچہ کلپ کا آخری حصہ واضح نہیں ہے، لیکن 36 سالہ کرکٹر اس کے ساتھ ختم کرتا ہے کہ بھائی میرا کیا ہے، میرا تو آخری ہے (بہرحال، یہ میرا آخری ہے)۔