| | | | |

آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم لاہور اتر گئی

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم  دورہ پاکستان کے سلسلہ میں لاہور پہنچ گئی ہے۔آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔آئر لینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔لاؤرا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کی کپتانی کریں گی۔ون ڈے میچز 4 , 6 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز 12. 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گےسیریز کے میچز کے لئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *